آئی پی ایل نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو مالامال کر دیا

نئی دہلی (سپورٹس نیوز)بھارتی کرکٹ بورڈ کے پاس پیسوں کی تفصیلات بھارتی میڈیا میں آگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ بھارتی بورڑ کے لیے کما پوت بن گئی ہے جس نے گزشتہ مالی سال میں بھارتی بورڈ کے کل بجٹ کا آدھے سے زیادہ حصہ کمایا۔ آئی پی ایل کا بی سی سی آئی کے ریونیو میں 59 فیصد سے زیادہ کا حصہ رہا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے مالی سال 24-2023 میں 9 ہزار 741 کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ کمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں