آئی پی ایل کی قدر میں مسلسل دوسرے سال بڑی کمی ریکارڈ

ممبئی (سپورٹس نیوز) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا مالیاتی ماڈل بحران کا شکار ہوگیا۔ ڈی اینڈ پی ایڈوائزری کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی ریکارڈ آمدنی کے باوجود آئی پی ایل کی قدر میں 17 فیصد کمی ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل کی مجموعی قدر92500کروڑ (11.2 ارب امریکی ڈالرز) سے کم ہوکر 76100 کروڑ (8.8 ارب امریکی ڈالرز) رہ گئی۔واضح رہے کہ آئی پی ایل کی قدر میں لگاتار دوسرے سال کمی ہوئی ہے جب کہ 2023 میں اس کی قدر لیگ کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں