آئی پی پیز کیساتھ معاہدے حکومت کی کامیابی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ وفاقی کابینہ میں14آئی پی پیز کیساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری کے بعداب جلدبجلی کی قیمت میں جوکمی ہونیوالی ہے وہ عوام کیلئے قابلِ برداشت ہوگی ، وزیراعظم میاں شہباز شریف نے متحرک ہوکرکئی برسوں سے درپیش مسئلہ حل کردیاہے-عوام کے لئے یہی ایک اہم مسئلہ تھا۔ان کاکہناتھاکہ ان نظر ثانی شدہ معاہدوں کی رو سے 14 آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت کے بعد مذکورہ آئی پی پیز کے منافع اور لاگت میں 802 ارب روپے کی کمی کی تجویز منظور کی گئی ہے۔ ان آئی پی پیز سے گزشتہ برسوں کے اضافی منافع کی مد میں 35 ارب روپے کی کٹوتی بھی کی جائے گی۔اب تک آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کے تحت صارفین کو ان معاہدوں کے قابل اطلاق رہنے تک حکومت کو 1.4 کھرب روپے کا فائدہ ہو گا جس کا فائدہ صارفین کو پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدے حکومت کی بڑی کامیابی ہے، جن سے نہ صرف قومی خزانے کی بچت ہو گی اور گردشی قرضہ ختم ہو گا بلکہ بجلی کی قیمت بھی کم ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں