9

آبادی میں اضافہ سہولیات میں عدم توازن کا باعث بن رہا،ڈپٹی کمشنر سرگودھا

سرگودہا(بیوروچیف)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان نے کہا ہے کہ آبادی میں بے ہنگم اضافہ وسائل اور سہولیات میں عدم توازن کا باعث بن رہا ہے۔ وسائل کے مطابق کنبہ کی تشکیل کا شعور اجا گر کرنے کی کوششوں کو تیز کیا جائے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے ضلعی رابطہ کمیٹی برائے بہبودآباد ی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ضلعی آفیسر بہبود آبادی ملک آفتاب اعوان سمیت دیگر ممبران نے شریک کی۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ بہبود آبادی کے افسران پر زور دیا کہ وہ زیادہ آبادی کی شرح والی آبادیوں کی نشاندہی کریں اور ان علاقوں میں بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں میں بہبود آبادی کا شعور خصوصی طو ر پر اجا گر کیا جائے۔بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے۔خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق شہریوں کو زیادہ سے زیادہ شعور و آگاہی دینے کیلئے میڈیا اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ محکمہ بہبود آبادی کا پیغام عوام تک پہنچانے میں مزید معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ اچھی تعلیم تربیت کی بنیاد صحت مند خاندان ہے اور خاندان کے صحت مند ہونے کا انحصار بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفے سے ممکن ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بڑھتی آبادی ملکی وسائل پر اثر انداز ہو کر گوناں گوں پیچید گیوں کا باعث بن رہی ہے اس آواز کو عام آدمی تک پہنچا کر آبادی پر کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ اجلاس میں ڈی او پاپولیشن نے اپنے ادارے کی ایک ماہ کی سرگرمیوں بارے بریفیگ بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں