آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل ،بھارتی منافقانہ رویہ بے نقاب

اسلام آباد (بیوروچیف) آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل کے معاملے پر بھارت کا منافقانہ رویہ عیاں ہوگیا۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بھارتی اور ایرانی وزرائے خارجہ کے مابین گفتگو میں امر یکا کی ایران پر جارحیت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا، ایرانی موقف کے مطابق خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی اور درپیش خطرات کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار نمایاں ہے ۔ بھارتی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ایران نے بھارت کو تیل بردار جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت بھی دی، ایران کے ایک بیرونی ذرائع نے اس قسم کے کسی باضابطہ معاہدے کی تصدیق نہیں کی ، یہ صورتحال بھارت کی سفارتی پالیسی کے ایک متضاد پہلو کو سامنے لاتی ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک طرف بھارت امریکا اور اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے جبکہ دوسری طرف اپنے مفادات کیلئے ایران کے امریکا مخالف بیانیے کا حامی نظر آتا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کا بین الاقوامی گزرگاہ سے گزرنے کے لیے ایران سے اجازت مانگنا، اس کی خودمختاری کے دعوے کی نفی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں