آبنائے ہرمز پرایران کاکنٹرول برقرار’خام تیل مزید مہنگا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) آبنائے ہرمز کے معاملے پر کشیدگی برقرار رہنے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا تاحال آبنائے ہرمز کا کنٹرول ایران سے چھڑوانے میں کامیاب نہیں ہو سکا، جس کے باعث عالمی توانائی منڈی میں بے یقینی کی صورتِ حال برقرار ہے۔سنگاپور میں ہونے والی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریبا 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ 84ڈالرز فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI)خام تیل بھی مہنگا ہو گیا ہے اور اس کی قیمت بڑھ کر 77ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خطے کی جغرافیائی صورتِ حال کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھائو جاری رہنے کا امکان ہے، کیونکہ دنیا کی بڑی مقدار میں تیل کی ترسیل اسی اہم بحری گزرگاہ کے ذریعے ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں