آبنائے ہرمز کی بندش خام تیل کی سپلائی متاثر

ایتھنز (مانیٹرنگ ڈیسک) آبنائے ہرمز کی بندش سے خام تیل کی سپلائی متاثر اور قیمتیں بڑھنے کاخدشہ ہے،ایل پی جی کی قیمت540 ڈالر سے 750ڈالر فی ٹن ہونے کا امکان ہے۔ یونانی مرکزجہازرانی کے مطابق آبنائے ہرمز بند ہونے سے عالمی جہازرانی شدیدمتاثر ہے،یورپ سے ایشیا آنیوالے جہازوں کو بحیرہ روم میں روک دیا گیا،تجارتی بحری جہازوں کو نہرسوئز میں داخل نہ ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یونانی مرکزجہازرانی کا کہنا ہے کہ خلیج فارس میں موجود جہازوں نے اپنی لوکیشن بند کردی،خلیج فارس میں ڈیڑھ سو تک آئل ٹینکرز اور کارگو جہاز ہوسکتے ہیں،خلیج فارس میں امریکا اور اسرائیل کیعلاوہ دنیا بھر کے جہاز آتے ہیں،خلیج فارس میں پھنسے جہاز اور ان کا عملہ خطرے میں ہے،بحیرہ روم اورخلیج فارس میں رکیجہازوں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے۔ خیال رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی سب سے اہم بحری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جو خلیج فارس کو خلیج عمان اور بحیرہ عرب سے ملاتی ہے۔ اسی راستے تیل اور گیس دنیا بھر میں پہنچائی جاتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کے تقریبا 20 فیصد خام تیل کی ترسیل اسی راستے سے ہوتی ہے جبکہ عالمی ایل این جی تجارت کا تقریبا پانچواں حصہ بھی اسی آبی گزرگاہ سے گزرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں