آبی ذخائر کی صورت حال بہتر

اسلام آباد (بیوروچیف) موسم گرم ہوتے ہی آبی ذخائر کی صورت حال بہتر ہونے لگی اور ایک ہفتے بعد تربیلا ڈیم اور چشمہ بیراج میں پانی کی سطح ڈیڈلیول سے دو دو فٹ اوپر آ گئی۔تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح اب 1404فٹ ، چشمہ بیراج میں بھی پانی کی سطح 640فٹ ہو گئی ہے اور منگلا ڈیم میں بھی پانی کی سطح 4فٹ بلند ، 1074فٹ تک پہنچ گئی۔ڈیمز میں قابل استعمال پانی کے ذخیرے میں 75ہزار ایکٹر فٹ کا اضافہ ہوا اور ایک لاکھ 83ایکٹر فٹ ہو گیا ہے۔ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا میں پانی کی آمد 22ہزار 200کیوسک اور اخراج 15ہزار کیوسک ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 27ہزار 200کیوسک اور اخراج 15 ہزار کیوسک ہے جبکہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 45ہزار اور اخراج 23ہزار کیوسک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں