آب زم زم کی چھوٹی بوتلیں فراہم کرنے کی سہولت شروع

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک )نسک پلیٹ فارم کے ذریعے پہلی بار آبِ زم زم کی چھوٹی بوتلیں حاصل کرنے کی سہولت شروع کر دی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے وزیر حج وعمرہ ڈاکٹرتوفیق الربیعہ نے زمزم من نسک سروس کاافتتاح کردیا ہے۔وزارت حج وعمرہ ہمیشہ خدمات کے معیار کو بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہے اس ضمن میں نسک پلیٹ فارم پر آب زم زم کی چھوٹی بوتلیں حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ۔نسک کے ذریعے آب زمزم کی چھوٹی بوتلیں مملکت کے کسی بھی شہر کے لیے طلب کی جاسکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں