24

آتشبازی کا سامان بناتے آگ لگنے سے ماں بیٹا زندہ جل گئے

چنیوٹ(بیوروچیف)آتش بازی کا سامان بنانے کے دوران گھر میں دھماکا ‘ماں اور بیٹا جاں بحق ‘ دوسرے بیٹے کی حالت تشویشناک ‘ واقعہ تھانہ سٹی کے علاقہ ٹبہ کمانگراں میں پیش آیا جہاں گھر میں آتش بازی کا سامان بناتے ہوئے دھماکا ہوا، آگ میں شہناز بی بی اور اس کے دوبیٹے عمران اور قیصر جھلس گئے حالت نازک ہونے پرانہیں الائیڈ ہسپتال شفٹ کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 60سالہ شہناز بی بی زوجہ عابد حسین اور اس کا بیٹا 40سالہ عمران ولد عابد حسین چل بسا جبکہ دوسرے بیٹے 35سالہ قیصرولد عابد حسین کی حالت بھی نازک بیان کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں