آتشزدگی کے واقعات میں بھاری مالیت کا سامان جل گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیڈمک میں واقع فیکٹری اور عباس نگر دکان میں آتشزدگی ،بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا’ ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کرکافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابوپالیا،تاہم کوئی جان نقصان نہیں ہوائی’بتایا جاتا ہے چک جھمرہ کے علاقہ فیڈمک میں واقع منیر ڈائنگ فیکٹری بوائلر سے اڑنے والی چنگاری سے قریب پڑی لکڑیوں کو آگ لگنے سے قریب پڑی مشین کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا’جبکہ دوسرا واقع بکر منڈی روڈ پر عباس نگر پل کے قریب پیش آیا جہاںسوتی دھاگہ کی دکان پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سوتی دھاگہ اور مشین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا’اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔ بھاری مالیت کا سوتی دھاگہ اور مشینری جل گئی،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں