آتشزدگی’7مکانات جل کر راکھ

بالاکوٹ (نامہ نگار) وادی کاغان کے گائوں جرید میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر لگی آگ پھیلنے سے سے 7مکانات جل کر راکھ ہو گئے۔بالا کوٹ میں عینی شاہدین کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں7رہائشی مکانات مکمل طور پر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم شدید دھواں اور آگ کی شدت کے باعث نقصان کا حجم بڑھ گیا ہے۔متاثرہ خاندانوں کی جمع پونجی بھی جل کر راکھ ہو گئی ہے جس سے ان کا مالی نقصان کروڑوں روپے میں پہنچ گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں