آتش بازی کے خلا ف آپریشن41فیکٹریاں مسمار

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصرکی ہدایات پر آتش بازی کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کر کے 41فیکٹریاں مسمار، بھاری مقدار میں آتش گیر مواد تلف کردیا گیا۔دو روز جاری رہنے والے آپریشن کے دوران ضلعی انتظامیہ نے آتش بازی کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے افراد کے خلاف بھرپور کریک ڈان کیا۔آپریشن میں سول ڈیفنس، پنجاب پولیس، میونسپل کمیٹی کھرڑیانوالہ، ریسکیو 1122 اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔آپریشن کے دوران چک نمبر229/رب مکوآنہ میں قائم خطرناک اور غیر قانونی آتش بازی فیکٹریوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی عمل میں لاتے ہوئے41 فیکٹریوں کو مسمار کر دیا گیا جبکہ موقع پر موجود بھاری مقدار میں آتش گیر مواد تلف کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں