آتش بازی کے سامان سے لوڈر رکشہ پکڑا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پیپلزکالونی پولیس نے جڑانوالہ روڈ تیزاب مل کے قریب آتش بازی کے سامان سے لوڈر رکشہ پکڑ لیا’ سب انسپکٹر عمیر الیاس نے مخبر کی اطلاع پر تیزاب مل چوک میں مشکوک لوڈر رکشہ کو روک کر چیک کیا تو اس میں 6بورے آتش بازی کے سامان پٹاخوں’ ہوائیاں ودیگر سامان برآمد کر کے ڈرائیور طفیل کو حراست میںلے لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں