آتش بازی کے سامان سے لوڈ کیری ڈبہ پکڑ ا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بٹالہ کالونی پولیس نے ستیانہ روڈ گیٹ چوک کے قریب آتش بازی کے سامان سے لوڈ کیری ڈبہ پکڑ لیا، بھاری مالیت کا سامان برآمد کر کے ڈرائیور ثمر ولد لیاقت سکنہ مکوآنہ کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کر کے بازپرس شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق اے ایس آئی علی اصغر نے گیٹ چوک کے قریب مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو اس میں آتش بازی کے سامان 11کارٹن برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں