آتش بازی کے سامان میں دھماکہ،6افراد جاں بحق،7زخمی

منڈی بہائو الدین (نامہ نگار) منڈی بہائوالدین کے علاقے کوٹ پھلے شاہ کے ایک مکان میں دھماکا ہونے سے 6افراد جاں بحق اور 7زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق دھماکا آتش بازی کے سامان میں آگ لگنے کے باعث ہوا۔دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جاں بحق افراد میں 4خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہے، 4افراد کا تعلق 1ہی خاندان سے ہے۔مکان میں آتشبازی کا سامان تیار کیا جاتا تھا۔دھماکے کے نتیجے میں پڑوسی کے مکان کی چھت بھی گر گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں