آجکل کے آرٹسٹ سینئرز کو دیکھ کر چڑتے ہیں۔ پروین اکبر

لاہور (شوبز نیوز) سینئر اداکارہ پروین اکبر نے کہا ہے کہ ماضی میں نوجوان اداکار اپنے سینئرز کو دیکھ کر ان کے احترام میں کھڑے ہوجاتے تھے، آج کل کے اداکار بڑوں کو دیکھ کر چڑتے ہیں۔پروین اکبر نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام مذاق رات میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ریڈیو پاکستان سے بچوں کے اسکول پروگرام سے کیریئر کا آغاز کیا، اس وقت وہ اسکول میں پڑھتی تھیں۔ان کے مطابق ان کی والدہ بھی ریڈیو پاکستان میں اناونسر تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں