آجکل کے بچے اپنے کیریئر کا فیصلہ خود کرنا چاہتے ہیں’ اریکا حق

لاہور (شوبز نیوز) ٹک ٹاکر و اداکارہ اریکا حق کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا تھا کہ اداکاری نہیں کرپاں گی۔نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل کفیل میں گزشتہ روز ٹک ٹاکر اریکا حق کی انٹری ہوئی ہے جس میں وہ زیبا اور جامی کے بچوں کی دوست بنی ہیں۔گڈ مارننگ پاکستان میں اریکا حق نے کہا کہ کفیل کا اسکرپٹ میں نے پڑھا اور میرے اسکرپٹ بابا (والد) بھی پڑھتے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ بابا اسکرپٹ پڑھتے ہیں لیکن یہ میں ہی فیصلہ کرتی ہوں کہ ڈرامے میں اداکاری کرنی ہے یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ میرا پہلا ڈرامہ ہے، اس سے قبل ڈراموں کی آفرز آئیں لیکن مجھے کردار سمجھ نہیں آیا اور مجھے لگتا تھا کہ میں اداکاری نہیں کرپاں گی۔اریکا حق نے کہا کہ میں اس وقت چھوٹی تھی، اتنا ایکسپوژر بھی نہیں تھا جب بڑی ہوئی تو سوچا کہ سب کرتے ہیں مجھے آڈیشن تو دینا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ حال ہی میں فلم اینڈ ٹی وی میں گریجویٹ کیا ہے، میرا شوبز میں آنے کا ارادہ نہیں تھا میڈیکل سے اس جانب آئی۔ٹک ٹاکر نے کہا کہ والدین کو منانے میں کوئی مشکل نہیں ہوئی انہیں معلوم تھا کہ اب میں کوئی بات نہیں سنوں گی تو انہوں نے کہا کہ شوبز میں جانے دو، ہم چار بہنیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں