32

آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد(بیوروچیف) پنجاب، خیبر پختونخوا، شمالی و مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں آج سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔نوکنڈی 48، سبی 46، دادو 45، پشاور، گلگت میں43، لاہور، بہاولپور، نوابشاہ میں 42، کوئٹہ، ملتان، چکوال، مظفر آباد میں41، اسلام آباد 40 اور کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں