28

آج اور کل بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد (بیوروچیف)محکمہ موسمیات نے آج اور کل ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بالائی علاقوں سکھر، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ اسلام آباد، پنجاب، بلوچستان، کے پی، گلگت بلتستان، کشمیر میں بھی بارش متوقع ہے ۔گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں