آج تک کوئی حکومت برطانوی راج کا نظام نہ بد ل سکی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے اپنے بیان میں کہاہے کہ قائمہ کمیٹی قومی اسمبلی برائے داخلہ امور میں چونکا دینے والا انکشاف کے بعد عوام کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں جوبھی اختیار واقتدار میں ہے انکو اس ملک وقوم سے کوئی غرض نہیں ، یاد رہے کہ قائمہ کمیٹی امور داخلہ میں بتایا گیا کہ 22 ہزار اہم سرکاری ملازمین کے پاس دوسرے ممالک کی شہریت ہے .جب بیوروکریٹس کا سٹیک ہی پاکستان میں نہیں ہو گا تو وہ کیوں اس ملک کی پرواہ کریں گے، آج بھی اس نظام میں کل اختیار کی مالک افسر شاہی ہے، جو سیاسی جماعتوں کی ناکامی ہے، آج تک کوئی حکومت برطانوی راج کا نظام نہ بدل سکی۔ گورا تو چلا گیا لیکن بران صاحب آج بھی موجود ہے،سب سے بڑی تبدیلی جو انتہائی افسوس ناک ہے جو مڈل کلاس اب سول سروس میں آرہی ہے ان میں 99.99فیصد اپنی زندگی سنوارنے، اثاثے بنانے، پروٹوکول انجوائے کرنے،نمود و نمائش، افسر بننے سے پہلے اپنے ساتھ ہونے والی محرومیوں زیادتیوں کا بدلہ عوام سے لینا ہی ان کا مشن ہے بھاڑ میں جائے عوام بھاڑ میں جائے یہ ملک وقوم انہوں نے مزیدکہاکہ موجودہ استحصالی نظام اورٹولے کیخلاف متحدہوکرجدوجہدکے بغیر ان سے جان چھڑانا ناممکن ہے، یہ نظام اوراس کے رکھوالے وطن عزیز پاکستان کودیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں، اس نظام کو ہرصورت میں بدلناہی ملک وقوم کوبچانے کا واحد حل ہے،اس کو بدلنے کے لئے قوم کو جہد مسلسل کرنا پڑے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں