آج رات شاہدرہ سے بڑا سیلابی ریلا گزرے گا

لاہور (بیوروچیف) ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے 38سال بعد دریائوں میں اتنا پانی آیا ہے، آج رات شاہدرہ سے بڑا سیلابی ریلا گزرا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا دریائے راوی میں 1988کے بعد اتنی بڑی مقدار میں پانی آیا ہے، راوی کے بینک میں موجود لوگوں سے گزارش ہے کہ علاقوں کو خالی کر دیں، آئندہ دو سے تین دن میں دریائے راوی سے بڑا سیلابی ریلہ گزرے گا۔آج رات شاہدرہ کے مقام سے بڑا ریلا گزرے گا، رات 10سے 12بجے کے درمیان سیلابی ریلہ گزرے گا، یہ چیلنج ضرور ہوگا لیکن تمام تر اقدامات پورے کر لیے ہیں، امید ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر پانی کا بہائو 2لاکھ 40ہزارکیوسک ہے، آج رات شاہدرہ کے مقام سے بڑاریلا گزرے گا، شاہدرہ کے مقام سے آج رات 10سے 12بجے کے درمیان ریلا گزریگا۔عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ گزشتہ رات دریائے چناب اور راوی میں اونے درجے کا سیلاب آیا، خانکی ہیڈورکس سے اس وقت ریلا گزر رہا ہے، دریاے چناب میں ایک دہائی بعد اونچے درجیکا سیلاب آیا جبکہ گنڈا سنگھ والا میں پانی کا بہائو 2لاکھ کیوسک سے زائد ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سیلاب سے پنجاب میں بروقت اقدامات کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا، سیلاب جب تک رحیم یار خان سے نہیں گزرے گا پنجاب کے لیے چلینج رہیگا لیکن سیلاب سے اسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں