آج سے بارشوں کا امکان

لاہور (بیوروچیف) ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے آج سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے جس سے موسم میں خوشگوار تبدیلی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ مرطوب ہوائیں بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو چکی ہیں، آج مغربی ہواں کا نیا سسٹم بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا، جس سے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے آج رات اور کل کے لیے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ الرٹ کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، لاہور، میانوالی، ملتان اور بہاولپور میں بارش متوقع ہے۔اسی طرح خیبر پختونخوا کے علاقوں چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ اور کوہستان میں ہفتے کے روز بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ ہفتے کو بھی جاری رہے گا، جو گرمی کی شدت میں کمی کا باعث بنے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں