28

آج سے شدید بارشیں’برفباری

اسلام آباد (بیوروچیف)ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کے بعد سردی کی نئی لہر شروع ہو گئی ہے جبکہ شدید بارش اور برفباری کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے کئی اہم شاہراہیں اور رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں ہیں۔پاک پتن اور قصور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش اور ژالہ باری ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ کراچی میں یخ بستہ ہوائوں نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے آج سے 7 مارچ تک ملک میں شدید بارشوں کے ایک اور اسپیل کی وارننگ جاری کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں