32

آج سے ضلعی عدالتوں کے اوقات کار تبدیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد صوبے بھر کی ضلعی عدالتوں میں آج یکم نومبر سے اوقات کار تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، تبدیل شدہ اوقات کار 31 مارچ 2024 تک ضلعی عدالتوں میں نافذ العمل رہے گا، سوموار سے جمعرات اور ہفتہ کے اوقات کار صبح 9 بجے سے 4 بجے تک ہوں گے، نماز اور کھانے کا وقفہ ایک بجے سے ڈیڑھ بجے تک ہو گا، جمعہ کے دن صبح 9 بجے سے ایک بجے تک عدالتوں میں کام ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں