آج سے پھر بارشوں کا امکان

اسلام آباد (بیوروچیف) ملک میں آج سے پھر بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پنجاب، کے پی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلادھار بارش کا امکان ہیذرائع کے مطابق موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔شدید بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ادھر پنجاب میں آج شام سے صوبے کے بیشتر اضلاع میں مون سون کے پانچویں اسپیل کی پیش گوئی کر دی گئی۔پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا پانچواں سلسلہ 31جولائی تک جاری رہے گا۔وہیں خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پشاور سمیت صوبہ کے بیشتر میدانی اضلاع میں گرمی کی شدت میں اضافہ کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسی خیل بارکھان ژوب اور لورالائی کے علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے جبکہ آج شام کے اوقات میں کوئٹہ کے نواحی علاقوں ضلع مستونگ اور خاران میں گرد آلود ہوائوں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39اور قلات میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ نوکنڈی میں 44سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون کی بارشوں کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اب تک بیس افراد جان بحق اور آٹھ زخمی ہوچکے ہیں اور گیارہ مکانات مکمل تباہ ہوچکے ہیں۔جبکہ سندھ میں موسم گرم ،مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں