آج سے 11اپریل تک بارشوں کا امکان

لاہور (بیوروچیف) پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ درجہ حرارت میں اضافے اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا، دوسری جانب درجہ حرارت میں نمایاں اصافہ ہونے لگا۔آج سے گیارہ اپریل تک بارش کا امکان ہے، لاہور میں 9 اور 10 کو زیادہ امکان ہیں، لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 30جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 39فیصد تک جا پہنچا۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام الناس کو بھی محتاط رہنا ہو گا، آلودگی کی شرح میں کمی واقع ہوئی۔ شہر میں سموگ کی مجموعی شرح 183تک جا پہنچی،زکی فارم ہائوس 245,آئی وی وائے گرین228,ڈی ایچ اے200,ڈائمنڈ پینٹ200,عسکری دس195,سید مراتب علی روڈ192,ویلنشیا191,رائے ونڈ185 ریکارڈ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں