آج سے 20اپریل تک بارشیں

اسلام آباد (بیوروچیف)پنجاب، خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ آج سے 20اپریل کے دوران اسلام آباد ‘پنجاب ،مری، گلیات خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کی پیش گوئی ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔محکمہ مو سمیات کے مطا بق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے چند علاقوں میں 18اپریل تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔ 18اور 19اپریل کے دوران ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، بہاولپور، ملتان، ساہیوال، خانیوال، پاکپتن ، وہاڑی اور اوکاڑہ میں آندھی چلنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں