آج پھر بارش کا امکان

اسلام آباد (بیوروچیف) موسم کی صورتحال، اسلام آباد اور گردونواح میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔وزیرستان، بنوں، ٹانک، ڈی آئی خان، پشاور، سوات سمیت دیگر علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، راولپنڈی، لاہور، ملتان، فیصل آباد سمیت کئی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔سندھ کے مختلف اضلاع میں گرم اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے، کراچی، ٹھٹھہ، دادو، میرپور خاص، سکھر سمیت دیگر علاقوں میں تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ژوب، لورالائی، خضدار، آواران سمیت کچھ علاقوں میں شام یا رات کے وقت گرد آلود ہوائیں، آندھی اور بارش کا امکان ہے۔کشمیر میں مطلع ابر آلود، گرج چمک، تیز ہواں کے ساتھ بارش کی توقع ہے، بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں