29

آج پھر ڈلیوری بوائے سے کھانا چھین لینے کی واردات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈاکوئوں کا گروہ آج پھر جھنگ روڈ سیف آباد نمبر2 کے قریب ڈلیوری بوائے سے کھانا چھین کر فرار ہو گیا، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود بھوکے ڈاکوئوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ ڈلیوری بوائے اختر رسول نے بتایا کہ وہ پیزے دینے کیلئے سیف آباد نمبر2 جا رہا تھا کہ جب سیف آباد نمبر2 گلی نمبر11 کی نکڑ پر پہنچا تو موٹرسائیکل سوار دو مسلح ڈاکوئوں نے روک لیا اور اسلحہ کے زور پر جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے دو پیزے’ 10ہزار روپے’ موبائل فون وغیرہ چھین کر فرار ہو گئے۔ بعدازاں متاثرہ ڈلیوری بوائے نے پولیس کو اطلاع کی تو پولیس تاخیر سے موقع پر پہنچی، ڈاکوئوں کا گروہ فرار ہو چکا تھا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ڈاکوئوں کی جانب سے کھانا چھیننے کے واقعات میں اضافہ حکمرانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں