40

آج پھر 100ڈاکے ‘ بسم اللہ ٹیکسٹائل مل کی بس کو حادثہ ‘ 15زخمی

فیصل آباد ‘ جڑانوالہ (سٹاف رپورٹر’ نامہ نگار) فیصل آباد میں سرگرم ڈاکوئوں اور چوروں نے آج پھر وارداتوں کی سینچری مکمل کرتے ہوئے لاکھوں کا مال وزر لوٹ لیا جبکہ ماں بیٹے سمیت تین خواتین اور وکیل کے بھائی کو اغواء کر لیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ نشاط آباد کے علاقہ8ج ب کی رہائشی نسرین بی بی نے بتایا کہ اسکی بیٹی اقصیٰ اپنے بیٹے صائم کے ہمراہ بازار جا رہی تھیکہ نامعلوم ملزمان گاڑی میں ڈال کر لے گئے، مدینہ ٹائون کے علاقہ وائی بلاک کے رہائشی زاہد اقبال ایڈووکیٹ نے بتایا کہ اس کا 40 سالہ بھائی شاہد اقبال کام کاج کے سلسلہ میں گھر سے گیا واپس نہ آیا’ جھنگ بازار کے علاقہ شہباز ٹائون کے رہائشی محمد حسین نے بتایا کہ اس کی بیٹی صباء نور ماموں کے گھر سے واپس آ رہی تھی کہ راستے میں نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا اور سمن آباد کے علاقہ مظفر کالونی کے رہائشی عبدالشکور کا کہنا ہے کہ اسکی جواں سالہ ہمشیرہ صباء کو اوباش ملزمان عبداﷲ وغیرہ نے اغواء کر لیا جبکہ چناب کلب کے قریب وحید الرحمان سے 42ہزار’ نقدی’ گلشن حیات کالونی سے اکبر علی سے نقدی’ فون’ بکرمنڈی روڈ پر عمیر خان سے ایک لاکھ روپے’ فون’ جھنگ روڈ ریسکیو دفتر کے قریب عابد جاوید سے 18ہزار روپے’ فون’ چناب کلب چوک کے قریب مظہر عباس سے 30ہزار روپے’ کلیم شہید کالونی کے قریب زبیر سے 10ہزار روپے’ توصیف ہوزری کے قریب فہد محمود سے 80ہزار روپے’ فون’ رضا آباد کے قریب احمد سے 15ہزار روپے’ فون’ اعظم آباد میں عبدالجبار سے نقدی’ فون’ رندھاوا چوک کے قریب عمران سے 4لاکھ روپے’ نڑوالا بائی پاس کے قریب رضا سے 38ہزار روپے’ فون’ ریاض الجنہ کے قریب افضال سے 42ہزار روپے’ فون’ ڈائیوو روڈ پر عبداﷲ سے نقدی’ فون’ بھائی والا یوسف روڈ پر وقاص سے نقدی’ فون’ ضیغم سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ منیانوالہ کے قریب سعید سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ محلہ حیدرآباد کے قریب عبدالغفار سے 12ہزار روپے’ فون’ ملت چوک میں شوکت علی سے 45ہزار روپے’ فون’ امین کوٹ گلی نمبر6 کے محمد عمر سے نقدی’ فون’ منصور آباد میں عبدالرزاق عباس سے 10ہزار روپے’ فون’ تعمیر رضا سے 32ہزار روپے’ فون’ عبداﷲ چوک سے صفدر’ لاسال سکول کے قریب اسلم’ رسالہ روڈ پر آصف سے نقدی’ فون’ ربانی کالونی کے قریب عدنان سے 45ہزار روپے’ فون’ شریف پورہ میں بابر حسین سے نقدی’ فون’ قادریہ چوک کے قریب امجد علی سے 40ہزار روپے’ مقبول روڈ پر اسد اعجاز سے 75ہزار روپے’ فون’ المعصوم ٹائون میں شہزاد صدیق سے نقدی’ فون’ توصیف سے موٹرسائیکل’ نقدی’ پیپلزکالونی نمبر2میں عابد عرفان سے نقدی فون’سمندری روڈ پر وقاص ندیم’حافظ محمد حسین سے نقدی فون’75 گ ب کے قریب عالم’رچنا ٹائون میں سیدی حسن’ستیانہ روڈ پر انیس حیدر’الٰہی آباد میں علی رضا’شہبازٹائون میں عامر عباس’جڑانوالہ روڈ سے حافظ احمد’حیدرگارڈن سے ارسلان ‘شاہ جی میرج ہال کے باہر سے اویس سے نقدی’فون ‘ککوآنہ سٹاپ پر عامر سے موٹرسائیکل نقدی’59گ ب میں عمران سے نقدی وغیرہ’105گ ب میں ندیم سے’سمندری روڈ پر نعمان حیدر سے موٹرسائیکل نقدی ‘118گ ب میں علی رضا’66گ ب میں زبیع اللہ ‘144گ ب میں یاسر ‘625گ ب میں ظفراقبال اور دیگر درجنوں شہریوں سے نقدی فون اور قیمتی سامان لوٹ لیاگیا جبکہ الائیڈ ہسپتال سے عرفان شریف’ ریلبازار سے علی رضا’ منشی محلہ سے اسامہ اشرف’ لطیف پارک سے معظم یٰسین’ نڑوالا چوک سے زین’ سدھوپورہ سے ارشد’ تلیانوالہ روڈ سے باقر’ نواز پارک گلی نمبر8 سے یاسر مشتاق’ کلیم شہید پارک سے محمد احمد’ تلیانوالہ روڈ پر اشفاق’ لاہوری چوک سے عنصر شہزاد’ میثاق المال کے قریب ناصر سہیل’ بھائی والا کے غلام عباس’ خالد آباد کے مبین عادل’ ملت روڈ پر فرید ارشد’ ڈی گرائونڈ سے سعید افضل’ امین پور بنگلہ کے خرم شہزاد’ 33 ج ب کے شفیق’ عیسی نگری سے اسماعیل’ ماڈل بازار سے گلزار احمد’ سنورا کالونی سے نکاش ارشاد’ علی ہائوسنگ کالونی سے ساجد’ ستارہ کالونی سے عدنان’ بلال روڈ پر دلاور حسین’ 72 ج ب کے سلیم’ 75 ج ب میں جمشید’ 209 رب میں خادم حسین’ 240 گ ب میں ملک ارشد’ مائیکروفنانس بنک کے باہر سے شفیق’ 61 گ ب میں اظہر محمود’ 266 رب میں امجد’ 73 رب کے فیضان’ 266 رب میں شیراز’ 61 رب میں ثناء اﷲ اور دیگر شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا’ نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔ علاوہ ازیں ٹرالی کو اوورٹیک کرتے ہوئے بسم اللہ ٹیکسٹائل ملز کی بس کھیتوں میں الٹنے سے15مزدور زخمی ہو گئے’حادثہ مکوآنہ کھرڑیانوالہ روڈ پر پیش آیا، تفصیلات کے مطابق بسم اللہ ٹیکسٹائل ملز کی بس مزدوروں کو لیکر جا رہی تھی کہ مکوآنہ کھرڑیانوالہ بائی پاس روڈ پر ٹرالی کو اوورٹیک کرتے ہوئے بس کھیتوں میں جا گری جس کے نتیجہ میں15فیکٹری ملازمین اسد، عمرحیات،اویس،اجمل،عمران،تنویر،عاشق،قاسم،علی رضا’واصف’ شاہ زیب ‘شبیر ‘عاطف وغیرہ زخمی ہو گئے اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے بروقت پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر ڈاکٹرز ان زخمی مزدوروں کا علاج ومعالجہ کر رہے ہیں۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ ٹرالی کو اوورٹیک کرتے ہوئے پیش آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں