71

آج پھر 32ڈاکے ‘ مزاحمت پر نوجوان لہولہان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد میں سرگرم ڈاکوئوں اورچوروں کے گروہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 32مقامات پروارداتیں کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات’ نقدی ‘موٹرسائیکلیں’موبائل فونز اورقیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے’پولیس تلاش وبسیار کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔تفصیل کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ سیم پل کے قریب اکبر سے موٹرسائیکل’ نقدی ‘6 ج ب کے قمریٰسین سے 66ہزار روپے ‘فون’202ر۔ب عدیل ٹائون کے قریب مشتاق سے پانچ لاکھ 82ہزار روپے ‘موبائل فون’مدینہ ٹائون کے علاقہ صاحب خان چوک سے جاوید سے پچاس ہزار روپے’ فون’روشن والا کے علاقہ 247ر۔ب کے عبدالرحمن سے گن پوائنٹ پر نقدی’ فون ‘ساندل بار کے علاقہ 61ج ب کے رہائشی سید نعیم علی شاہ سے چھ لاکھ روپے کی نقدی اورقیمتی سامان ‘سول لائن کے علاقہ نیوسول لائن سے علی حمزہ اوردوست حسان سے گن پوائنٹ پر موبائل فون’نقدی ‘جھنگ بازار کے علاقہ جج والا کے قریب اشفاق کارپر جارہا تھا کہ مسلح ڈاکوئوں نے روک کر پندرہ لاکھ 75ہزار روپے ‘اورفون چھین لیا’غلام محمد آباد کے علاقہ 217اچکیرہ کے قریب دکاندار عقیل اوراسکے بھائی شکیل سے دن بھر کی سیل دو لاکھ پچیس ہزار روپے اوربلوچنی کے علاقہ ساٹھ ر۔ب سے ماجد خان سے ڈاکوئوں نے موٹرسائیکل ‘نقدی چھین لی ‘جبکہ شوگرموڑ سے عبدالقدیر ‘ملت ٹائون سیم نالہ کے قریب احسن ‘نشاط آباد کے شبیرحسین’پیپلزکالونی ڈی گرائونڈ سے شہبازآفتاب ‘پینگاں والی گرائونڈ سے عثمان علی’کوہ نور سٹی سے زنیر’جمعہ بازار سوساں روڈ سے لطیف احمد خان کے قادرحسین’زرعی یونیورسٹی سے رجب علی’سٹینڈرڈ چارٹرڈچوک سے احمد حاکم خان’غوثیہ آباد سے علی رضا ‘کلیم شہید پارک کے مزمل’کیانی محلہ کے اعجاز’127گ ب کے سردار وقاص اوراسلام پورہ کے فصل سلیم سے موٹرسائیکلیں چور لے اڑے’علاوہ ازیں 47ر۔ب کے بشارت علی کے ڈیرہ سے مویشی’16ج ب کے جاوید اقبال کے مویشی ‘پیپلزکالونی یوسف کا بجلی کا میٹر’النجف کالونی کے احمد یار کے گھر میں الیکٹرانک کا سامان ‘275ج ب کے علی رضا کے گھر کے تالے توڑکر ایک لاکھ کا سامان ‘علامہ اقبال کالونی کے رہائشی فیصل اقبال کے فلٹریشن پلانٹ کے تالے توڑکر ٹربائن’موٹریں اور دیگرسامان چور لے گئے’الائیڈ ہسپتال سے سید مزمل شاہ سے موبائل فون ‘لیاقت آباد کے حسان قیصر کے گھر کے باہر سے بجلی کا میٹر ‘سلطانیہ کالونی میں تاجر اکرام کی دکان کی چھت پھاڑکر دو لاکھ روپے موٹرسائیکل نقدی موبائل فون اوردیگر سامان چور لے اڑے’رضاآباد گلی نمبر13کے شہبازسلیم کی دکان کے تالے توڑکر چار ہزار روپے’تاندلیانوالہ پرانی کچہری کے قریب دکاندار احسن اقبال کی کار کے شیشے تاڑکر قیمتی سامان’24گ ب کے سکول سے ارباب وغیرہ نے سرکاری سامان’116گ ب کے عاصم علی کی لاکھوں کی فصل’629گ ب کے وقار کے ڈیرہ سے ساڑھے تین لاکھ مالیت کے مویشی چور لے گئے۔ علاوہ ازیں جھنگ روڈ پر واقع عظیم پٹرول پمپ کے قریب مسلح ڈاکوئوں نے مزاحمت کرنے پر نوجوان کو گولی مار کر لہولہان کر دیا، ریسکیو1122 نے مضروب کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچا دیا، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود اتھرے ڈاکوئوں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق 119 رب کا رہائشی 30سالہ تنویر احمد ولد عبدالحمید موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ جب وہ جھنگ روڈ پر عظیم پٹرول پمپ کے قریب پہنچا تو نامعلوم افراد نے روکا اور نہ رُکنے پر فائرنگ کر کے بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں