5

آج پھر102مقامات پر ڈاکے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو بے لگام، آج پھر مزید 102 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے، درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے، جبکہ اوباش افراد نے 8خواتین اور 4نوجوانوں کو اغواء کر لیا’ پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق سرگودھا روڈ کے علاقہ حاجی آباد سے امجد کی جواں سالہ بیٹی (ج) کو ملزمان حیدر علی وغیرہ’ ملت ٹائون کے علاقہ 117 ج ب کے رہائشی نذیر کی بیٹی (آ) کو نامعلوم ملزمان’ گلبرگ کے علاقہ بکرمنڈی پل سے شفیق کی بیٹی (ر) کو نامعلوم ملزمان’ غلام محمد آباد کے علاقہ سدھوپورہ کے رہائشی رمضان کی اہلیہ (ش) کو نامعلوم’ صدر کے علاقہ الٰہی آباد کی رہائشی (ف) کو ملزم عرفان وغیرہ نے اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا’ تاندلیانوالہ کے علاقہ 429 گ ب کے ساجد علی کی بیٹی (ن) کو ملزمان افضال وغیرہ’ سمندری کے علاقہ شوکت آباد کے لال محمد کی بیٹی (ع) کو نامعلوم ملزمان’ سمن آباد کے علاقہ عبیداﷲ کالونی کے رہائشی عبدالقیوم کی بیٹی کو سکول سے واپس گھر آتے ہوئے ملزمان ندیم وغیرہ اغواء کر کے لے گئے اور تھانہ صدر کے علاقہ الٰہی آباد سے جیون شاہ کا بیٹا بلاول’ شیراز چوک کے یٰسین کے بھائی ناصر جاوید’ ملت ٹائون کے علاقہ بلال نگر کی رہائشی صائمہ بی بی کا بیٹا علی اور جڑانوالہ کے علاقہ ڈیفنس ویو کے رہائشی جاوید کا بیٹا ایان گھر سے نکلا واپس نہ آیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ 32 ج ب کے نواز سے موٹرسائیکل’ 15ہزار روپے’ فون’ نمل یونیورسٹی کے قریب حسیب افتخار سے نقدی’ فون’ ستیانہ روڈ پر ثمر شفیق سے نقدی’ فون’ 219 رب سے عمران کے گھر کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان چور لے اُڑے’ 209 رب کے اظہر سے 5ہزار روپے’ فون’ لکی پمپ کے قریب رفیع سے 13ہزار روپے’ فون’ بابر چوک کے قریب حافظ اظہر عباس سے نقدی’ فون’ 80 گ ب کے محمد ایان سے 70ہزار روپے’ 81گ ب کے نعیم سے 43ہزار روپے’ شبنم سنیما کے قریب عثمان جاوید کے گودام سے لاکھوں کی سولر پلیٹس چور لے اُڑے’ 263 رب کے نعمان سے 60ہزار روپے’ فون’ 275 رب کے سلیم سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 65 گ ب کے رشید کی حویلی سے 10لاکھ سے زائد مالیت کے مویشی’ سدھار بائی پاس کے قریب افتخار سے نقدی’ فون’ 276 رب کے اسرار احمد کے گودام سے 4لاکھ روپے کا کورا کپڑا’ ساتواں میل کے عبدالحسیب سے اڑھائی لاکھ روپے’ 423 گ ب کے اسد اﷲ سے موٹرسائیکل’ نقدی’ 321 گ ب کے اسد اﷲ سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 321 گ ب کے امجد علی سے 8ہزار روپے’ ٹھٹھہ بیگ کے مظہر اقبال کے ڈیرہ سے مویشی’ 53 گ ب کے یٰسین کے ڈیرہ سے مویشی’ 388 گ ب کے ثقلین سے 56ہزار روپے’ فون’ 465 گ ب کے منیر حسین سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 226 گ ب کے نعیم سے 45ہزار روپے’ سعید نسیم سے 10ہزار روپے’ محمد احمد سے 15ہزار روپے’ فون چھین لیا’ یثرب کالونی کے حسان محمد سے 10ہزار روپے’ سلیمی چوک ستیانہ روڈ پر شہزاد اسلم کی دکان سے لاکھوں کا مال چور لے اُڑے’ کوہستان اڈا کے قریب نعمان سے 32ہزار روپے’ کینال روڈ پر امبرین سے پرس’ ایڈن گارڈن کے ثمریز اقبال سے موٹرسائیکل’ مدینہ ٹائون کے احسن سے 3ہزار روپے’ فیضان مدینہ چوک میں سیف سٹی پروگرام کے کھمبوں سے تاریں’ کیمرہ’ جلوی مارکیٹ کے قریب بھی تاریں اور کیمرہ’ مغل پورہ میں رانا عبدالمعید سے نقدی’ فون’ گلستان کالونی کے بلاک کے منیر احمد سے سوا لاکھ کے پارسل چھین لیے’ عزیز فاطمہ ہسپتال روڈ پر منظور عالم سے نقدی’ مصطفی آباد کے جاوید علی سے 7ہزار روپے’ 51ج ب کے اکبر علی سے 48ہزار روپے’ فون’ 2 ج ب کے رضوان سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ ایف ڈی اے سٹی کے شعیب علی سے نقدی’ فون’ یونیورسٹی ٹائون کے انوارالحق سے 1250امریکی ڈالر چھین لیا’ رحمان ٹائون کے ایوب سے لیپ ٹاپ’ نقدی چھین لی’ 119رب کے شیر کی حویلی سے مویشی’ 187 رب کے محمد حسین کے گھر سے قیمتی مرغے’ 195 رب کے عبدالحق سے 10ہزار روپے’ فون’ 189 رب کے احتشام سے 18ہزار روپے’ 25 ج ب کے عمر دراز سے 65ہزار روپے’ 129 رب کے صابر عباس سے 3ہزار روپے’ لاری اڈا کے باہر فلک شیر سے 28ہزار روپے’ ریاض شاہد چوک میں ثاقب سے 30ہزار روپے چھین لیے’ شیخ کالونی کے محمد علی کے گھر کا صفایا کر دیا’ سلطان ٹائون کے ابراہیم سے نقدی’ فون’ مراد آباد میں اسلم کے گودام سے بھاری مالیت کا کپڑا سوتر چور لے گئے’ فیض آباد کے بابر علی کی دکان سے بیٹریاں’ مرضی پورہ کے ندیم سے 22ہزار روپے’ شاہی چوک میں حسن رضا سے نقدی’ فون’ رضاآباد کے عارف سے 80ہزار روپے’ فون’ رضاآباد کے شمائل کے گھر سے 5لاکھ کے زیورات’ نقدی چور لے اُڑے’ 240گ ب کے اکرم کے ڈیرہ سے پیٹرانجن’ غوثیہ پارک کے فخر حیات کی دکان سے سولر پلیٹس چوری’ 109 گ ب کے شہزاد سے موٹرسائیکل’ 61 گ ب کے اکمل سے 34ہزار روپے’ 156 گ ب کے عمران سے موٹرسائیکل’ 266 رب کے طلحہ سے موٹرسائیکل’ 193 رب کے فیاض سے 9ہزار روپے’ 266 رب کے وسیم سے 48ہزار روپے’ 61 رب کے سجاول سے 50ہزار روپے’ 150 رب کے گلفام سے نقدی’ فون اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا’ بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری خوف وہراس میں مبتلا ہو گئے’ پولیس سماج دشمن عناصر کو پکڑنے کی بجائے خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی۔ علاوہ ازیں 387 گ ب کے عاشق علی کے ڈیرہ سے ٹریکٹر’ 61 ج ب کے اعظم’ 215 رب کے حسنین جاوید’ پہاڑی گرائونڈ سے محمد علی’ بٹالہ کالونی کے ابوبکر’ دکن پارک کے عثمان’ 133 گ ب کے طارق’ 275 ج ب کے امتیاز’ نعمت کالونی کے حسیب طارق’ تاج کالونی کے عدنان’ عمر بلاک کے اشرف’ نصیر آباد میں سلیم’ افغان آباد کے افضل’ امین ٹائون کے افضال’ 5 ج ب کے عارف’ 119 ج ب کے ولید اختر’ 103 رب کے سعید احمد’ اقبال سٹیڈیم سے پرویز نذیر’ ضلع کونسل سے آصف علی’ طارق آباد کے محمد علی’ شاداب کالونی کے علی احمد’ جناح کالونی کے محمد عثمان’ مدن پورہ کے محمد عثمان’ سبحان اﷲ چوک کے ساجد’ کلیم شہید کالونی کے عمران’ چن ون روڈ پر اقبال اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور موٹرسائیکل رکشے چور لیکر رفوچکر ہو گئے’ نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں