آج پھر64وارداتیں،ڈاکوؤں نے پولیس کو بے بس کردیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار، آج پھر مزید64وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا، موٹر سائیکل چور متعدد شہریوں کو پیدل کر گئے، جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر8لڑکیوں اور ایک نوجوان کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق مدینہ ٹائون کے علاقہ مہر چوک کے غلام دستگیر کی بیٹی(الف)، سول لائن کے علاقہ کچی آبادی کے عامر نذیر کی اہلیہ(ن)، غلام محمد آباد کے علاقہ بسم اللہ چوک کے شاہد کی بیٹی (و)، غلام محمد آباد کے علاقہ کرم دین آبادی کے غلام حسین کی اہلیہ (ص)، رضا آباد کے علاقہ کلیم شہید کالونی کے وسیم کی بھانجی (الف)، ڈجکوٹ کے علاقہ257ر ب کے شان مسیح کی اہلیہ (ش)، جڑانوالہ کے علاقہ مسلم ٹائون کے لطیف کی بیٹی(ط)، جڑانوالہ کے علاقہ احمد پارک کے ذوالفقار کی اہلیہ (س) اور سمندری کے علاقہ467گ ب کے نادر حسین کا بیٹا نعمان گھر سے سودا سلف لینے گیا واپس نہ آیا’ جسے نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ پیپلزکالونی کے علاقہ محلہ فتح آباد میں ریاض کے گھر سے 9لاکھ کے زیورات نقدی وفون، خواجہ اسلام روڈ پر شیراز سے 5ہزار وفون، مدینہ ٹائون کے نوید سے نقدی وفون، گلستان کالونی کے فرحان سے نقدی وفون، نور پور کے قریب اقبال سے موٹر سائیکل نقدی وفون، گرین ٹائون کے عامر لطیف سے 16ہزار وفون، گلستان کالونی کے احمد مجتبیٰ سے 25ہزار وفون، جھمرہ روڈ پر محسن سے 20ہزار وفون، سدھو پورہ ویلی کے قریب اکبر سے 35ہزار، 208چک موڑ پر زبیر سے 30ہزار وفون، جھنگ روڈ چناب چوک کے قریب حمزہ سے جھپٹا مار کر فون، سیم پل کے قریب طیب انور سے 3لاکھ وفون، محلہ حسین آباد کے عثمان سے 7ہزار وفون، فاروق ٹائون کی حسن علی کی اہلیہ سے زیورات ونقدی، 71ج ب کے نسرین کے گھر کے تالے توڑ کر سامان چوری، سبزی منڈی آڑھتی طاہر اعجاز کی دکان سے آم کی پیٹیاں چوری، جھال پل کے قریب وسیم طارق سے جھپٹا مار کر فون، عبداللہ پل کے قریب اسد علی سے موٹر سائیکل’ نقدی وفون، مدنی چوک سمن آباد کے عبدالودود سے نقدی وفون، 256ر ب کے ارشد کے گھر سے 2بکرے، پام سٹی کے قریب عکاش سے موٹر سائیکل نقدی چھین لی، 233ر ب کے قریب زبیر سے 90ہزار وفون، صرافہ مارکیٹ جڑانوالہ کے ندیم اختر سے25ہزار وفون، 61گ ب کے شفیق کے گھر کا صفایا کر دیا، 72گ ب کے خالد محمود کے ڈیرہ سے سامان چوری، 58گ ب کے اظہر نوید سے15ہزار و فون،91گ ب کے ناصر کے ڈیرہ سے سوا لاکھ کا سامان چوری،632گ ب کے نسیم سے نقدی و فون، لنڈیانوالہ اڈا کے قریب صدی احمد سے10ہزار و فون، 381گ ب کے قریب آفتاب سے موٹر سائیکل 30ہزار و فون، 216ر ب کے طلحہ سے60ہزار و فون، 73ر ب کے یعقوب کے ڈیرہ سے مویشی، 266ر ب کے نیاز سے 25ہزار و فون،61ر ب کے وقار علی کے ٹرک سے چاول کی بوریاں چھین لی،60ر ب کے عتیق الرحمن کی دکان سے بیٹریاں، 70ر ب کے طاہر سے نقدی و فون، 452گ ب کے خالد محمود کی دکان لوٹ لی، 400گ ب کے نواز سے موٹر سائیکل نقدی، 549گ ب کے اشفاق کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری، جلی فتیانہ کے عمران کے گھر کا صفایا، 466گ ب کے محمد حسین کی حویلی سے بکرے چوری،49گ ب کے ارشد سے مویشی اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔علاوہ ازیں محمدیہ کالونی کے کلیم اللہ کی کار، سوساں روڈ پرملک رحمن،کوہ نور سٹی سے رضوان اکبر، مدینہ ٹائون سے غلام عباس، ٹی وی بوسٹر چوک سے احمد رضا، جوہر کالونی کے طیب، رحمان آباد کے آصف، کچہری بازار سے ےٰسین ، بانو مارکیٹ سے ثاقب علی، گوبند پورہ کے وسیم احمد، محلہ نقشبندی کے اکرم، کلیم شہید کالونی کے بلال طاہر، بلال ٹائون کے نعیم، 59ج ب کے اعجاز احمد، ستیانہ روڈ کے محمد عمر، ملک ہائوس جڑانوالہ سے عمر دراز، قصبہ تاندلیانوالہ کے عظیم اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں