آج پھر73وارداتیں،مزاحمت پر نوجوان لہولہان ’12اغوا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میںڈاکوئوں اور چوروں نے ”ات” مچا دی’ آج پھر مزید 73وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے’ ڈاکوئوں نے مزاحمت پر نوجوان کو گولی مار کر لہولہان کر دیا’ درجنوں شہریوں کو موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 10خواتین اور 2نوجوانوں کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق رضا آباد کے علاقہ ظفر آباد کے رہائشی اسلم کی اہلیہ(ن) ‘ محلہ رسول پورہ کے عبدالجبار کی اہلیہ (س)’ ملت ٹائون کے علاقہ بھٹہ سٹاپ کے فاروق کی بھانجی(آ)، ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ محلہ فاروق آباد کے اشال مسیح کی بیٹی (ش)، محلہ سہیل آباد کے لقمان کی بیٹی (ع) کو نامعلوم، سمندری کے 478گ ب کے جاوید اقبال کے بھائی جبکہ قصبہ تاندلیانوالہ کی زاہدہ پروین کی بیٹی (ف)، جڑانوالہ کے علاقہ 624گ ب کے اسلم کی اہلیہ(ک)، سرگودھا روڈ کے علاقہ محلہ اسلامیہ پارک کی کنیزاں بی بی کی بیٹی (ش)، نشاط آباد کے علاقہ 6 ج ب کے یعقوب مسیح کے بیٹے گلفام، ملت ٹائون کے علاقہ196ر ب کے ارشد کی بیٹی(آ) ،جڑانوالہ کے علاقہ 364گ ب کے رضوان کی بیٹی(پ)’ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 229ر ب کے اللہ دتہ کی بیٹی (م) اور 177ر ب لوہکے کے ذکاء اللہ کی بیٹی (س) کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا۔ جڑانوالہ کے علاقہ 534 گ ب کے قریب مسلح ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر شاہ زیب کو گولی مار کر زخمی کر دیا’ مضروب کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ امین پور بازار میں فیضان کی دکان سے 19لاکھ کا کپڑا چوری، رضا آباد کے علاقہ میں اسامہ سے موٹر سائیکل نقدی وفون، کوہ نور سٹی کے قریب جھپٹا مار کر عبدالرحمن سے فون، لاسال سکول کے قریب جھپٹا گروہ نے اشرف سے فون، تیمور ٹریول اڈا کے قریب عمیر شاہ سے موٹرسائیکل نقدی و فون، ایڈن ویلی کے قریب نسیم احمد سے نقدی و فون، 208چک روڈ پر ذیشان سے نقدی و فون،عزیز فاطمہ ہسپتال روڈ پر ارسلان سے نقدی و فون، گلستان کالونی کے بلال سے 10ہزار و فون، امین پور بنگلہ کے افضل سے 15ہزار و فون، سمانہ پل کے قریب محمد احمد سے نقدی و فون، دانش پورہ سمندری کے اصغر علی سے نقدی و فون، 613گ ب کے ظہور کے ڈیرہ سے مویشی، ماموں کانجن کے عامر رضا سے نقدی و فون، 496گ ب کے اکبر علی کی حویلی سے مویشی،506گ ب کے عابد حسین سے موٹر سائیکل نقدی و فون، 253ر ب کے عمران سے موٹر سائیکل چھین لی’ 202ر ب بھائی والا کے عامر رفیق کے گھر کا صفایا کر دیا، ڈپٹی انٹر چینج کے قریب غضنفر علی سے نقدی وفون، محلہ اسلم آباد میں ندیم انجم سے نقدی ، طلائی انگوٹھی چھین لی، محلہ شاکر آباد کے اصغر علی کا گھر لوٹ لیا’ ستیانہ روڈ پر جھپٹا مار کر وجاہت علی سے فون، منڈی موڑ کے قریب زرینہ بی بی سے جھپٹا مار کر پرس، العزیز ہوٹل کے قریب وقار عباس سے موٹر سائیکل، کلر کالونی میں فرحت بی بی کے گھر کا صفایا کر دیا، جھنگ روڈ پر عطا محی الدین سے جھپٹا مار کر فون، رحمانیہ روڈ پر افتخار سے 12ہزار و فون، دائود کالونی میں عاطف کا دکان سے سامان چوری، سمن آباد میںعمر جواد کی دکان سے 3لاکھ کا سامان چوری، احمددین ویلی کے قریب محمد علی کی دکان سے سولر پلیٹس چوری، بسم اللہ گارڈن کے شکیل کا گھر لوٹ لیا، دانیال سٹی میں حسنین حیدر سے نقدی و فون، 67ج ب کے افضل سے موٹر سائیکل نقدی و فون،66ج ب کے اسد علی سے نقدی و فون چھین لیا’ 66ج ب دھاندرہ کے عباس سے نقدی و فون،73 ج ب کے علی حسن کے گھر کا صفایا کر گئے، 66ج ب کے محمد بلال سے نقدی و فون، فیضان مدینہ روڈ پر عمیر سے نقدی و فون، 119گ ب کی ارم جعفر سے جھپٹا مار کر فون،23گ ب کے احمد کے ڈیڑھ لاکھ،39گ ب کے رشید احمد سے نقدی و فون،73ر ب کی یاسمین سے پرس،206ر ب کے رمضان کے ڈیرہ سے سامان چوری، 74ر ب کے رضوان سے نقدی و فون،229ر ب کے سید حسن سے نقدی و فون،77ر ب لوہکے کے شمشاد سے نقدی و فون، 205ر ب کے بابرعلی سے 10ہزارو فون،70ر ب کے سعید احمد سے موٹر سائیکل، 97ر ب کے اشتیاق کے ڈیرہ سے مویشی چور لے اُڑے’ دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا۔علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے وقاص، چاندنی چوک سے وقار حسین، چوہڑ ماجرا چوک سے ایوب، گٹ والا پارک سے حسنین علی، محمد قاسم،رسول پارک کے محمد شہزاد، حاجی آباد کے ذاکر علی،97ر ب کے فرحان، گھونہ سٹاپ کے قریب محمود، 103ر ب کے عثمان،106ج ب کے نوشیر،ناظم آباد کے انعام الٰہی، جنرل ہسپتال سمن آباد سے تجمل رضا، منان ٹائون کے وقاص،215ر ب کے آصف علی، سول ہسپتال جڑانوالہ سے حافظ ارسلان، سبزی منڈی سے فیصل اسلم، 39گ ب کے سکندر حیات اور دیگر کی موٹر سائیکلیں چور لے اُڑے، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں