آج پھر88وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کا تیسرا بڑا شہر فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا’ آج پھر مزید 88وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان، موبائل فونز چھین کر لے گئے’ موٹر سائیکل چوروں نے درجنوں شہریوں کو پیدل کر دیا جبکہ اوباش افراد نے بہلا پھسلا اور سبز باغ دکھا کر 17خواتین اور 2لڑکوں کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق جھنگ بازار کے علاقہ شاداب کالونی کے حمزہ کی بیٹی(ف) کو نامعلوم، گلبرگ کے علاقہ گوبند پورہ سے رفیع کی بہو (ر)کو ملزمان حاشر وغیرہ، سرگودھا روڈ کے علاقہ اکبر چوک کی کنیزاں بی بی کی نواسی(پ) کو نامعلوم، سرگودھا روڈ کے علاقہ شریف پورہ کے یونس کی بیٹی (ح) کو نامعلوم، پیپلز کالونی کے علاقہ ریلوے کالونی کے بشارت علی کی بیٹی(م) کو نامعلوم، ریلوے اسٹیشن کے قریب اکبر خان کی بھانجی(م) کو اختر علی وغیرہ، مدینہ ٹائون کے علاقہ 204 رب کے اعجاز کی بہو (ش) اور پوتے فیضان کو عرفان وغیرہ، ملت ٹائون کے علاقہ گوکھوال کے ارشد کی بیٹی (ع) کو نامعلوم، 202 رب بھائی والا کی عابدہ بی بی کی بیٹی (ن) کو نامعلوم، چک جھمرہ کے علاقہ 159رب کے شاہد کی ہمشیرہ (گ) کو علی وغیرہ، فیکٹری ایریا کے علاقہ لال مل چوک کے سرفراز کی اہلیہ (ن) اور بیٹی (و) کو نامعلوم ملزمان، صدر کے علاقہ جناح آباد کی شمع بی بی کی بیٹی(م) کو سجاد وغیرہ، ٹھیکری والا کے علاقہ 67ج ب کے انور کی بیٹی(ح) کومعظم وغیرہ، ٹھیکریوالہ کے علاقہ 275 رب کی ممتاز کی بیٹی(ع) کو نور وغیرہ، بٹالہ کالونی کے علاقہ نلکہ سٹاپ سے اکرم کی بیٹی (م)، تھانہ باہلک کے علاقہ 608گ ب کے علی اختر کی ہمشیرہ (م) کو علی وغیرہ نے اغواء کر لیا اور رضا آباد کے علاقہ نعمت آبادکے افتخار کا جواں سالہ بیٹا ساغر اور فیکٹری ایریا کے علاقہ رحمانیہ روڈ کے رہائشی زبیر بٹ کا بیٹا گھر سے سودا لینے گیا واپس نہ آیا جسے نامعلوم افرادنے اغواء کر لیا۔ جبکہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ عاصم ٹائون کے قریب مسلح ڈاکوئوں نے ڈلیوری بوائے عثمان سے پیزا ونقدی، ساہیانوالہ کے علاقہ123ر ب شادی ہال سے دولہن کے 45لاکھ کے زیورات ونقدی لوٹ لی’ سول لائن کے علاقہ شاہ محمد چوک میں عبداللہ اور اس کی اہلیہ سے لاکھوں کے زیورات ونقدی لوٹ لی، الائیڈ ہسپتال کے قریب شہباز سے جھپٹا مار فون چھین لیا’ میٹروپول سینما چوک کے قریب اکرم سے 14ہزار وفون، صدر بازار غلام محمد آباد کے مظفر سے موٹر سائیکل’ نقدی وفون، تلیانوالہ میں عامر مشتاق کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ سامان چوری، چراغ ٹائون کے قریب عمران سے 10ہزار وفون، گرین ٹائون میں رخسانہ سلیم کے گھر سے 29تولے زیورات ونقدی چوری، الائیڈ موڑ کے قریب ریحان سے7ہزار وفون، بولیدی جھگی کے قریب ثاقب علی سے73ہزار وفون، ستیانہ روڈ مون مارکی کے قریب عثمان کی دکان سے لاکھوں کے ملبوسات چوری، سوساں روڈ پر فیصل سے نقدی و فون، ستیانہ روڈ عسکری بنک کے قریب سمیرا سے جھپٹا مار کر پرس،3ج ب کے شفقت سے نقدی و فون، 123ر ب کے توصیف سے نقدی وفون، فیصل سٹی منیانوالہ کے قریب عثمان سے سوا چھ لاکھ چھین لیے، النور ٹائون کے قریب صابر سے65ہزار وفون، ناظم آباد کے اشرف کا گھر لوٹ لیا، 293 رب کے خاور الطاف سے لیپ ٹاپ ونقدی، 110ج ب کے قریب شمائلہ سے جھپٹا مار کر پرس، کینال روڈ پر اویس سے فون، رفحان ملز کے قریب حماد سے موٹر سائیکل و نقدی چھین لی، ایوب ریسرچ کے قریب عبدالوحید سے 7ہزار وفون، 265 رب کے الماس علی کے ڈیرہ سے بکرے، 264 رب کے محمود علی کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی، زبیر کالونی کے عمران سے نقدی، طلائی انگوٹھی، رچنا ٹائون کے عاقب سے نقدی وفون، جھنگ روڈ پر واحد علی سے موٹر سائیکل، 215 رب کے بلال سے نقدی وفون، 8ج ب کے خالد محمود سے 5ہزار وفون، سمن آباد کے امیر عبداللہ سے 47ہزار وفون، گلشن رفیق کالونی کے ساجد سے 35ہزار وفون، ستارہ کالونی کے اجمل سے 25ہزار وفون، 67ج ب کے ندیم سے 4ہزار وفون، ایئرپورٹ چوک کے قریب گلزار سے 75ہزار وفون، جھنگ روڈ پر فرحان سے موٹر سائیکل، 70ج ب کے ناصر کے گھر سے2بکرے، 67ج ب کے عبدالماجد سے20ہزار وفون، 236 رب کے طاہر جاوید کی دکان سے بیٹریاں چوری، 233ر ب کے ذیشان کے ڈیرہ سے مویشی، روشن والا کے قریب اکرم سے20ہزار و فون، جھمرہ روڈ کے نعمان سے نقدی وفون، شیرازی پارک کے ذیشان کا گھر لوٹ لیا، 128گ ب کے ندیم عباس سے نقدی، طلائی انگوٹھی چھین لی’ الائیڈ موڑ پر جاوید سے جھپٹا مار کر فون، 648گ ب کے لقمان سے موٹر سائیکل،60گ ب کے حمید علی کے ڈیرہ سے مویشی، 109گ ب کے صابر علی سے16ہزار، 103گ ب کے شہزاد سے50ہزار، 104گ ب کے یوسف کے گھر کا صفایا کر دیا، 585گ ب کے راشد علی کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری،109ر ب کے ارسلان کے گھر کے تالے توڑ کر سامان چوری، جڑانوالہ روڈ اتحاد ملز کے قریب ریاض سے جھپٹا مار کر فون، 468گ ب کے عبدالرشید کے ڈیرہ سے3بکرے، ناظم آباد کے نجف بیدار سے15ہزار وفون، 140 گ ب کے قریب محمد حسین کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا’ نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے، پولیس خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی۔ علاوہ ازیں ایف آئی سی ہسپتال سے عمیر انور، راجباہ روڈ سے نعیم الرحمن، امین پور بازار سے محمد خان، بدر کالونی کے محمد طارق، جھنگ روڈ سے عبدالجبار، محلہ عثمان غنی سے خادم حسین، چوہڑ ماجرا چوک سے شہزاد، محمود آباد سے سید محسن، ستیانہ روڈ سے عثمان، جھال انڈر پاس کے قریب زوہیب، فیصل ہسپتال سے شان مسیح، شبلی کالج ڈی گرائونڈ سے عون، 208چک سے کاشف علی، ریحان ولاز سے صابر علی،49ج ب کے قاسم، 132رب کے شہروز، منیر پارک سے اعظم ندیم، فاروق آباد سے منیر، فائق ٹائون کے اکرم، ناظم آباد کے شہباز علی، رجادہ ٹائون کے ذوالفقار علی، اقبال نگر کے عثمان ریاض، 66ج ب کے رستم مسیح، برکت پورہ کے فہد، انٹر لوپ فیکٹری سے خالد اقبال، سول ہسپتال تاندلیانوالہ سے عقیل نیاز اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندی کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں