47

آج پی ایس ایل کے 2 میچز کھیلے جائیں گے

لاہور (سپورٹس نیوز)آج 21فروری کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے دومیچز کھیلے جائیں گے۔پی ایس ایل کا چھٹا میچ پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان ہوگا جو لاہور قذافی اسٹیڈیم میں دوپہر دوبجے شروع ہوگا۔پشاور اور کراچی نے اب تک صرف ایک میچ کھیلا ہے اور دونوں کو اپنے پہلے میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی فتح کے لیے کوشش کریں گی۔پشاور زلمی کو اپنے پچھلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ کراچی کنگز کو ملتان سلطانز کے خلاف شکست کا سامنا تھا۔پی ایس ایل کا ساتوں میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا، جو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں آج شام 7 بجے شروع ہوگا۔لاہور اور ملتان نے اب تک 2 میچز کھیلے ہیں، جس میں لاہور نے اب تک کوئی میچ نہیں جیتا، قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔دوسری جانب ملتان اب تک پوائنٹ ٹیبل میں سب سے آگے ہے، سلطانز نے کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر 4 پوائنٹس حاصل کرلیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں