برج حمل (سیارہ مریخ)21مارچ سے 20اپریل
ان دنوں آپ کی صحت کا مسئلہ ٹھیک نہیں ہے چیک کروائیں اور صدقہ بھی دیں اور روزگار کے امور میں خاص دلچسپی لینی ہو گی تاکہ سابقہ نقصانات کا ازالہ بھی ممکن ہو سکے جلد کریں۔
برج ثور (سیارہ زہرہ) 21اپریل سے 20مئی
سازشی لوگ اپنے کام میں لگے ہوئے ہیں اس وقت آپ کو چوکنا رہنا ہوگا اور انجانی سی بندش کا بھی شکار ہو رہے ہیں۔ اس طرف توجہ دیں ہو سکے تو استخارے کی مدد لے کر چلیں۔
برج جوزہ (سیارہ عطارد)21مئی سے 20جون
جو لوگ کسی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں وہ ابھی صبر کریں۔ امید ہے کہ اللہ پاک کوئی اسباب پیدا کر دیں خود ہی اکیلے کام کرنا پڑے اور آج کوئی اہم ضرورت بھی پوری ہونے کا امکان ہے۔
برج سرطان (سیارہ چاند)21جون سے 20جولائی
آپ ایک اچھے وقت کو ضائع کر رہے ہیں۔ آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ اس میں کیا حاصل کر سکتے ہیں ایک مرتبہ قدم تو اٹھا کر دیکھیں ان شااللہ کئی امور میں کامیابیاں حاصل ہو سکیں گی۔
برج اسد (سیارہ شمس)21جولائی سے 21اگست
آپ بالکل پریشان نہ ہوں زائچہ تو بتا رہا ہے کہ حالات اتنے خراب نہیں ہیں۔ جس قدر آپ محسوس کر رہے ہیں اللہ پر بھروسہ رکھ کر اپنے مقصد کی جانب قدم اٹھائیں اچھا ہی ہوگا۔
برج سنبلہ ( سیارہ عطار د) 22اگست سے 22ستمبر
مالی حوالے سے مشکلات ابھی جاری ہیں۔ آپ کو جس طرف سے آفر آاس کو پکڑ لیں اور کوشش کریں کہ کسی کام پر انکار نہ ہو۔ جو ان دنوں مل جائے اس کا شکر ادا کریں۔
برج میزان (سیارہ زہرہ ) 23ستمبر سے 22اکتوبر
آج کافی کاموں میں آسانیاں ملیں گی ان شااللہ اور آپ کی مالی ضرورت بھی پوری ہو سکے گی۔ جو لوگ عرصہ دراز سے بیماری میں چلے آ رہے تھے۔ وہ اب بہتری کو محسوس کریں گے صدقہ دیتے رہیں۔
برج عقرب(سیارہ مریخ) 23اکتوبر سے 22نومبر
بار بار کہا جا رہا ہے کہ ان لوگوں سے دور رہیں جو وجہ ٹینشن رہے ہیں اور اب پھر آپ کے قریب ہونے کی کوشش کر رہے ہیں اس لئے اب زبردست قسم کی وارننگ ہے آپ کے لئے۔
برج قوس (سیارہ مشتری)23نومبرسے 20دسمبر
اپنے مال اور عزت کی حفاظت سب سے ضروری ہے اس وقت اٹھایا گیا قدم سوچ سمجھ کر ہو تو بہتر ہے۔ ذرا سی بھی غلطی نہیں کرنی۔ آج دھوکے باز لوگوں سے بہت دور رہیں۔
برج جدی( سیارہ زحل) 21دسمبرسے 19جنوری
آپ کے کئی کام جو خراب ہو چکے ہیں ان میں آہستہ آہستہ بہتری آ رہی ہے اس وقت آپ کا فوکس ان پر ہو ان شااللہ اس میں آپ کے لئے کافی کچھ ہوگا۔ اگر آگے بہتری چاہتے ہیں۔
برج دلو( سیارہ زحل) 20جنوری سے 18فروری
اللہ کا شکر ادا کریں آپ کو بار بار مشکل سے نکال رہا ہے۔ حالانکہ آپ اپنے لئے کوئی زیادہ اچھا نہیں کر رہے۔ اپنے معاملات سیدھے رکھیں اگر آپ پریشانیوں سے بچنا چاہتے ہیں تو۔
برج حوت (سیارہ مشتری)19فروری سے 20مارچ
بندش جیسی صورتحال کو محسوس کر رہے ہوں گے کچھ ایسا ہی معاملا ہے بحرحال ابھی صدقہ وغیرہ دینے کی اشد ضرورت ہے اور چند دن جیسے تیسے خاموشی سے نکال لیں۔
43