برج حمل (سیارہ مریخ)21مارچ سے 20اپریل
آپ ان دنوں جن بھی مشکلات کا شکار ہیں ان شااللہ وہ جلد ختم ہوں گی مگر آپ کو خود بھی وجہ تلاش کر کے ان کے حل کے بارے میں سوچنا ہوگا اور ہو سکے تو استخارہ کر لیں۔
برج ثور (سیارہ زہرہ) 21اپریل سے 20مئی
حالات میں تبدیلی اگر چاہتے ہیں تو اپنے تمام معاملات کا از سر نو جائزہ لے کر جہاں غلطیاں ہوئی ہیں ان کی اصلاح کریں تاکہ آنے والے دنوں میں کوئی بھی وجہ رکاوٹ نہ بن سکے۔
برج جوزہ (سیارہ عطارد)21مئی سے 20جون
اپنے لئے خود ہی مشکلات پیدا نہ کریں آپ کو اپنی غلطیوں سے اب کچھ سبق سیکھنا ہوگا اور اب جو مواقع مل رہے ہیں ان کو اپنے ہاتھوں سے نہیں جانے دینا ورنہ شاید اچھا موقع جلد نہ ملے۔
برج سرطان (سیارہ چاند)21جون سے 20جولائی
نوکری کے حوالے سے کوئی اہم خبر مل سکتی ہے تبدیلی کا امکان اور نئی نوکری ملنے کے حوالے سے بھی خوشخبری ہے یہ دن بے روز گار افراد کے لئے بڑے اچھے ہیں محنت کے لئے تیار رہیں۔
برج اسد (سیارہ شمس)21جولائی سے 21اگست
آپ خود کو جس بھی قسم کی بندش میں محسوس کر رہے ہیں ایسی کوئی بات نہیں لگتی سب قدرتی ہے اور آپ کو ان باتوں سے نکل کر صرف اپنے گھر اور روز گار پر توجہ درکار ہو گی۔
برج سنبلہ ( سیارہ عطار د) 22اگست سے 22ستمبر
آج صحت کا صدقہ دیں آپ کی اور گھر والوں کے لئے اس کی بہت ضرورت ہے اور ان لوگوں سے دور رہیں جن لوگوں نے ماضی میں آپ کو نقصان پہنچایا ہے اب ان کا اعتبار کرنا غلط ہوگا۔
برج میزان (سیارہ زہرہ ) 23ستمبر سے 22اکتوبر
آپ ان دنوں جن مشکلات کا شکار ہیں وہ زیادہ تر آپ کی اپنی پیدا کردہ ہیں اور جو لوگ اپنی غلطیوں کی اصلاح کر لیں گے وہ جلد نجات بھی پا لیں گے آپ کی توجہ درکار ہے بس۔
برج عقرب(سیارہ مریخ) 23اکتوبر سے 22نومبر
حالات تیزی سے بدل رہے ہیں آپ کو ان پر پوری وتجہ دینا ہو گی اور اس میں سے اپنے لئے بہت کچھ نکالنا ہوگا۔ عرصے کے بعد تقدیر مہربان ہو رہی ہے اچھے وقت کو ہاتھوں سے نا جانے دیں۔
برج قوس (سیارہ مشتری)23نومبرسے 20دسمبر
جو لوگ مسلسل کسی مشکل میں دن گزار رہے ہیں وہ اب روزانہ کی بنیاد پر بہتری حاصل کر سکیں گے۔ اس وقت تو ان سے بڑا فائدہ ملنے کے واضع امکانات ہیں اور سکون والی خبر بھی ہے۔
برج جدی( سیارہ زحل) 21دسمبرسے 19جنوری
آپ کی دلی مراد پوری ہو سکے گی آپ جس مشکل میں ھتے اس کے ختم ہونے کی خبر صبح ہی مل جائے گی۔ جو لوگ عرصہ دراز سے بیماری میں تھے الہ نے چاہا تو شفایاب بھی ہو سکیں گے۔
برج دلو( سیارہ زحل) 20جنوری سے 18فروری
ایک کام ٹھیک ہوتا ہے تو دوسرا خراب ہو جاتا ہے۔ آپ کی توجہ خاص طور پر درکار ہے توجہ دیں گے تو مشکل حل ہو سکے گی اور مشکلات سے دور رہیں گے فضول کام چھوڑنے ہوں گے۔
برج حوت (سیارہ مشتری)19فروری سے 20مارچ
جن لوگوں نے اپنا کام شروع کرنا ہے وہ جلد کریں اب حالات بہتر ہیں اور امید ہے کہ وہ جلد ہی اپنے تمام سابقہ نقصانات کا بھی ازالہ کر سکیں گے آپ کی ایک خواہش پوری ہو سکے گی۔
47