26

آج کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل (سیارہ مریخ)21مارچ سے 20اپریل
ضرورتیں ان شااللہ ضروری پوری ہو گی اللہ پاک پر بھروسہ تو کریں۔ بڑی جلدی گھبرا جاتے ہیں حالانکہ پریشانی کی خاص وجہ نہیں ہے۔ آج بہرحال دن اچھا ہی گزرے گا۔
برج ثور (سیارہ زہرہ) 21اپریل سے 20مئی
اعتبار والے بھی اب بے اعتبار ہو گئے ہیں بار بار وارننگ دی جا رہی ہے عقل سے کام لیں کوئی بھی غلط فیصلہ آپ کے لئے بڑی مشکلات پیدا کر سکتا ہے یہ وارننگ ہے۔
برج جوزہ (سیارہ عطارد)21مئی سے 20جون
صبر سے کام لیں وہ معاملا ضرور حل ہوگا جو تنگ کر رہا ہے بس آپ توکل اختیار نہیں کرتے۔ دعا کریں یہ سب سے بڑا وظیفہ ہے اور اس کو استعمال کریں گے تو بہتر رہے گا۔
برج سرطان (سیارہ چاند)21جون سے 20جولائی
لالچی لوگوں سے دور رہیں یہ آپ کو کسی بڑی مشکل میں ڈال سکتے ہیں اور آج تو سر پر کھڑے ہیں اور اس کے ساتھ گھریلو زندگی میں جو کشیدگی اس پر توجہ بھی ضروری ہے۔
برج اسد (سیارہ شمس)21جولائی سے 21اگست
راستے تو اللہ پاک نے کھولنے ہیں آپ سیدھے راستے پر بھی نہیں چلتے اور چاہتے ہیں کہ سارے کام خودبخود ٹھیک بھی ہو جائیں یہ کیسے ممکن ہے توبہ کر لیں تو ہی بہتری آ سکے گی۔
برج سنبلہ ( سیارہ عطار د) 22اگست سے 22ستمبر
جو آپ چاہ رہے ہیں وہ ابھی ممکن نہیں ہے آپ صبر سے کام لیں جو پردہ غیب سے مل رہا ہے وہی آپ کے لئے بہتر ہے۔ رسک لیں گے تو بلا وجہ پریشانی میں آ جائیں گے۔
برج میزان (سیارہ زہرہ ) 23ستمبر سے 22اکتوبر
دماغ میں کچھ چل رہا ہے اور کرتے کچھ ہیں غصہ بھی کسی بات کا ہے گر آپ نے اپنے معاملات اللہ پاک کے سپرد نہیں کئے اور درگزر سے کام نہ لیا تو مشکل بڑھ سکتی ہے خیال کریں۔
برج عقرب(سیارہ مریخ) 23اکتوبر سے 22نومبر
آپ چاہ کر بھی ابھی اپنے مالی معاملات کو نہیں بدل سکتے کوئی غیبی سی رکاوٹ ہے جس نے آپ کو جکڑ کر رکھا ہے توبہ کریں اپنا صدقہ اور نظر بھی ضرور اتاریں۔
برج قوس (سیارہ مشتری)23نومبرسے 20دسمبر
ان دنوں مالی معاملات خراب ہی نظر آ رہے ہیں اور بلاک رقم کی واپسی کا بھی امکان کم ہے۔ اس لئے صبر سے کام لیں اور انتظار کریں تاکہ اللہ ہی کی طرف سے رکاوٹ دور ہو سکے۔
برج جدی( سیارہ زحل) 21دسمبرسے 19جنوری
جس بھی کام کو اندازے سے کرنا چاہ رہے ہیں وہ خطرناک ہو سکتا ہے اس وقت آپ کی پوری توجہ اپنے کام پر ہو اور کوشش کریں کہ ابھی اس بارے میں باہر ذکر نہ ہو۔
برج دلو( سیارہ زحل) 20جنوری سے 18فروری
روزانہ کی بنیاد حسب توفیق صدقہ دینے کی اشد ضرورت ہے کسی جگہ کچھ گڑبڑ ہے جو تنگ کر رہی ہے۔ آپ یاکریم یا سلام اور 1000 مرتبہ اللہ کا ورد روزانہ کیا کریں۔
برج حوت (سیارہ مشتری)19فروری سے 20مارچ
جکڑن ابھی برقرار ہے آپ لاپرواہی سے کام لے رہے ہیںاس طرح تو نقصان ہوگا۔ فی الحال راشن کی صورت میں صدقہ دیں اور یا حی یا قیوم کا ورد زبان سے جاری رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں