برج حمل (سیارہ مریخ)21مارچ سے 20اپریل
آپ جس کام کو مشکل سمجھ رہے تھے وہ آج آسان ہو گا اور آپ کی ایک دلی خواہش بھی پوری ہو سکتی ہے۔ بس دماغ میں جو الٹے سیدھے شیطانی کام میں ان کو نکال دیں۔
برج ثور (سیارہ زہرہ) 21اپریل سے 20مئی
آپ کو جلد اپنا حق ملے گا مگر تھوڑا سا صبر کر لیں۔ اس وقت آپ کی مالی پوزیشن ٹھیک ہونے جا رہی ہے۔ آپ اس پر توجہ دیں اور کوشش کریں کہ زیادہ وقت دے سکیں۔
برج جوزہ (سیارہ عطارد)21مئی سے 20جون
اللہ نے چاہا تو آج آپ کو اپنی زندگی میں جاری ایک بڑی ٹینشن سے نجات ملے گی اور جس بات کو لے کر آپ نے بڑا فیصلہ کرنا تھا۔ وہ فی الحال ابھی روک دیں۔
برج سرطان (سیارہ چاند)21جون سے 20جولائی
آپ کو واضح انداز ہوگا۔ ایک بڑی اور اچھی خبر سن کر۔ آج اولاد کے حوالے سے بھی ان شااللہ کوئی اچھی خبر سامنے آنے کی امید ہے۔
برج اسد (سیارہ شمس)21جولائی سے 21اگست
انشاء اللہ جو بھی پریشانی محسوس کر رہے تھے۔ اس سے نجات مل جائے گی۔ آج آپ کی زندگی میں ایک تبدیلی کی خوشگوار خبر بھی آ رہی ہے۔ اس بارے میں غور ضرور کرنا بہتر رہے گا۔
برج سنبلہ ( سیارہ عطار د) 22اگست سے 22ستمبر
آپ کیلئے آج اچھا دن ہے۔ گھریلو ماحول خوشگوار ہوگا جس کام کے لئے کافی دنوں سے کوشش جاری تھی اس میں آسانی ہوگی اور گھر کی ایک ضرورت بھی پوری ہو سکتی ہے۔
برج میزان (سیارہ زہرہ ) 23ستمبر سے 22اکتوبر
آج رات کے خواب میں آپ کے لئے کچھ اشارے ہیں اگر باوضو ہو کر سو جائیں گے تو بہت پر استخارے کا کام ہوگا اور جو سوال تلاش کر رہے تھے اس کا جواب بھی مل جائے گا۔
برج عقرب(سیارہ مریخ) 23اکتوبر سے 22نومبر
آپ کو اپنوں نے ہی بہت تنگ کیا ہوا ہے۔ آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں اس میں حسد کا شکار ہو جاتے ہیں۔ آپ کو اپنی ساری مفروضات اب خفیہ رکھ کر چلنا ہوگا صدقہ دیں۔
برج قوس (سیارہ مشتری)23نومبرسے 20دسمبر
آپ کو جس کام میں کافی دنوں سے رکاوٹ محسوس ہو رہی تھی۔ آج صبح سے ہی وہ ان شااللہ دور ہو جائے گی اور رکاوٹیں کھڑی کرنے والے اب خود بخود بھاگ جائیں گے، انشااللہ
برج جدی( سیارہ زحل) 21دسمبرسے 19جنوری
آپ کی پوزیشن تبدیل ہو گی اور اس کے واضح اشارے موصول ہو رہے ہیں۔ آپ کے حق میں شاید یہ بہتر ہے ۔ آپ بس ان لوگوں سے دور رہیں جو حاسدین لگتے ہیں وہ ابھی فوری۔
برج دلو( سیارہ زحل) 20جنوری سے 18فروری
آج اہم دن ہے کافی دنوں سے جس کوشش میں لگے ہوئے تھے وہ ہو جائے گا اور سفر کا خانہ بھی کھلا ہوا ہے۔ اللہ نے چاہا تو من پسند جگہ سفر ہونا اب قریب ہے۔
برج حوت (سیارہ مشتری)19فروری سے 20مارچ
ہر اس پریشانی سے نجات ملے گی جس کی وجہ سے آپ کافی عرصہ سے رکاوٹیں محسوس کر رہے تھے اور جن لوگوں نے زندگی تنگ کی ہوئی تھی۔ آپ کو خود ان سے دور ہونا ہے۔
29