53

آج کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل (سیارہ مریخ)21مارچ سے 20اپریل
آپ شاید کسی نظر بد میں آئے لگتے ہیں جو بڑی مشکل میں بار بار آ جاتے ہیں اس کے لئے صور قلم کی آخری دو آیات صبح و شام پڑھیں اور آج ہو سکے تو صدقہ ضرور دیں۔
برج ثور (سیارہ زہرہ) 21اپریل سے 20مئی
آپ کیلئے اب حالات مختلف ہیں اب اپنے مقصد کی جانب قدم اٹھا سکتے ہیں اور جس طرف سے مشکل پیش آ رہی تھی وہ بھی اب ختم ہونے والی ہیں فکر مند ہرگز نہ ہوں۔
برج جوزہ (سیارہ عطارد)21مئی سے 20جون
گھریلو ماحول پر بھی نظر رکھ کر چلیں۔ آپ کی لاپرواہی اس میں مشکلات لا سکتی ہیں اور جس کام کے پیچھے تھے اس کے بارے میں ان شااللہ اچھی خبریں ہی ملیں گی وہ بھی آج۔
برج سرطان (سیارہ چاند)21جون سے 20جولائی
آپ کس بات کو لے کر پریشان ہیں اس میں تو ایسا کچھ نہیں ہے آپ بالکل بے فکر ہو کر اپنے کام پر توجہ دیں اور جو کوشش کر رہے ہیں اس میں تیزی بھی ضرور لائیں۔
برج اسد (سیارہ شمس)21جولائی سے 21اگست
اگر آپ نے اپنے لئے تبدیلی کا سوچا ہے تو پھر اس کے لئے کوشش بھی تیز کر دیں آپ کو کامیابی ملے گی اور امید ہے کہ یہ موقع بھی اچھا ہے۔ مقصد میں کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔
برج سنبلہ ( سیارہ عطار د) 22اگست سے 22ستمبر
آپ کی لاپرواہی ہے ورنہ اتنے اچھے وقت سے بڑا فائدہ اٹھایا جا سکتا تھا آج آپ کو جو آفر ملے اس کو پکڑ لیں اور مستقبل کی منصوبہ بندی ضرور بنا کر چلیں تو بہتر ہے۔
برج میزان (سیارہ زہرہ ) 23ستمبر سے 22اکتوبر
آج اہم دن ہو سکتا ہے اگر آپ کی توجہ ہو تو اور جو لوگ روز گار کی وجہ سے پریشان تھے۔ ان کو آج ایک اہم موقع مل سکتا ہے اس کو ہاتھ سے نا جانے دیں۔
برج عقرب(سیارہ مریخ) 23اکتوبر سے 22نومبر
لوگوں کی باتوں میں آکر اپنے راستے کو مت تبدیل کریں اللہ نے چاہا تو آپ کو اس میں ہی فائدہ ہوگا۔ بس تھوڑا سا صبر سے کام لیں آج کچھ رقم مل سکتی ہے ان شااللہ۔
برج قوس (سیارہ مشتری)23نومبرسے 20دسمبر
پچھلے دنوں سے جو اخراجات کا توازن بگڑا ہوا تھا وہ اب ان شااللہ بہتر ہونا شروع ہو جائے گا۔ آپ جس بھی کام کو کرنا چاہ رہے ہیں آج اس میں کامیابی ملے گی۔
برج جدی( سیارہ زحل) 21دسمبرسے 19جنوری
جو لوگ کسی دشمن کی وجہ سے پریشان ہیں وہ اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں وہ آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ہیں۔ البتہ اندرون خانہ مخالفین سے دور رہنا بھی ضروری ہوگا۔
برج دلو( سیارہ زحل) 20جنوری سے 18فروری
آج دوپہر کے بعد ایک اچھی خبر ملے گی جس کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جائے گا اور بلاک رقم بھی مل سکتی ہے جو لوگ پریشان تھے وہ ان شااللہ اس سے آزاد ہوں گے۔
برج حوت (سیارہ مشتری)19فروری سے 20مارچ
اولاد کے جس معاملے کو لے کر پریشان تھے اس کا ان شااللہ حل نکل آئے گا اور نوکری کے حوالے سے بھی کوئی خبر ہے۔ آپ کو تھوڑا سا چوکنا ہوکر بھی چلنا ضروری ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں