50

آج کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل (سیارہ مریخ)21مارچ سے 20اپریل
آج بڑے خوبصورت انداز سے دن آپ کو اچھی خبریں دے گا پہلے کافی دنوں سے آپ جن مشکلات کا شکار چلے آ رہے تھے ان شااللہ اس سے نکلنے کی خوشخبری بھی ہے۔
برج ثور (سیارہ زہرہ) 21اپریل سے 20مئی
عرصہ راز سے روز گار کے حصول میں رکاوٹیں آ رہی ہیں اور قرض وغیرہ کا معاملا بھی ہو گیا ہے اس لئے اب روحانی حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے فی الحال نماز کو پکڑیں۔
برج جوزہ (سیارہ عطارد)21مئی سے 20جون
جن افراد کو کسی جگہ سے بدنامی مل رہی ہے یا عزت میں کمی واقع ہو گئی ہے ان کو فوری جگہ سے وہاں سے اب رک جانے کی ضرورت ہے ورنہ بات بگڑنے کا اندیشہ ہے۔
برج سرطان (سیارہ چاند)21جون سے 20جولائی
آج ایک ٹینشن کا سامنا ہے وقتی مسئلہ تو ہے مگر اللہ پاک خود فرماتے ہیں کہ ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے ان شااللہ شام تک اس میں بہتری بھی آ جائے گی۔
برج اسد (سیارہ شمس)21جولائی سے 21اگست
جس مقام پر اس وقت کھڑے ہیں اس کو چھوڑنے کا مشورہ ہے اور یہ فیصلہ آپ نے جلدی کرنا ہے دیر کریں گے تو شاید ایک اچھے وقت کو ہاتھ سے گنوا دینگے۔
برج سنبلہ ( سیارہ عطار د) 22اگست سے 22ستمبر
اب صورتحال بدلنا شروع گئی ہے بڑے فیصلوں کی اشد ضرورت ہے تاکہ زندگی کو اب نئے انداز سے گزارہ جا سکے جو لوگ اس کی قدر کر لیں گے وہ کامیاب بھی رہیں گے۔
برج میزان (سیارہ زہرہ ) 23ستمبر سے 22اکتوبر
صحت کا صدقہ دیں اور اگر ٹینشن کو دماغ سے نہیں نکالیں گے تو صورتحال خراب ہی رہے گی۔ اپنوں کا ساتھ آہستہ آہستہ چھوٹ رہا ہے اب وہ زندگی میں مشکل سے آئیں گے۔
برج عقرب(سیارہ مریخ) 23اکتوبر سے 22نومبر
آپ کیلئے ان شااللہ ایک اچھی خبر ہے اور جس بات کو لے کر کافی دنوں سے مشکل میں ھتے اس کا مسئلہ بھی حل ہوگا حالات مکمل طور پر آج آپ کے ساتھ ہیں۔
برج قوس (سیارہ مشتری)23نومبرسے 20دسمبر
اولاد کے اوپر فوکس رکھیں کیوں آپ خود کو مشکل میں ڈال رہے ہیں اگر ان دنوں لاپرواہی ہوئی تو بات بگڑ سکتی ہے اور آج ویسے بھی مخالفت اپنے عروج پر ہے۔
برج جدی( سیارہ زحل) 21دسمبرسے 19جنوری
جو لوگ کسی نئے کام کی ابتداچاہتے ہیں وہ بسم اللہ کریں ان شااللہ کامیابی نصیب ہو گی۔ اس وقت آپ کو مالی پوزیشن مضبوط کرنے میں قدرتی مدد بھی ملے گی۔
برج دلو( سیارہ زحل) 20جنوری سے 18فروری
آپ کے ایک بڑے رکے ہوئے کام کو چلانے مدد گار ہوگا اور جن لوگوں نے تنگ کیا ہوا تھا فی الحال وہ اپنے قدم واپس لے لیں گے۔
برج حوت (سیارہ مشتری)19فروری سے 20مارچ
نوکری کا خاہ کھل گیا ہے جو خواہشمند افراد ہیں وہ اب کوشش کریں کامیابی ملے گیا ور جن لوگوں کا کاروبار خراب ہو گیا تھا اب زبردست بہتری میں آئے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں