برج حمل (سیارہ مریخ)21مارچ سے 20اپریل
اب صورت حال بدل رہی ہے اور مسلسل بہتری ملتی جا رہی ہی۔ اگر بات سمجھ سکیں تو اس اچھے وقت سے بڑا فائدہ اٹھائیں گے۔ آپ لاپرواہی کرنا بالکل چھوڑ دیں۔
برج ثور (سیارہ زہرہ) 21اپریل سے 20مئی
اچھے برے وقت تو چلتے رہتے ہیں مگر آپ بڑی جلدی گھبرا جاتے ہیں۔ اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں وہ آپ کے ان شااللہ ہر کام میں آسانیاں پیدا فرما دے گا آج اچھا دن ہے۔
برج جوزہ (سیارہ عطارد)21مئی سے 20جون
آپ کے لئے کوئی اچھی خبر ہے۔ پریشان نہ ہوں۔ ان دنوں مالی معاملات میں بھی بہتری آ رہی ہے اور گھر میں بھی جاری کشیدگی کم ہونے کی واضح امید موجود ہے، ان شااللہ
برج سرطان (سیارہ چاند)21جون سے 20جولائی
آپ کسی بھی طرح اپنے معاملات سیدھے کریں۔ بہت جگہ پر خرابی آ رہی ہے۔ جب تک اس ٹھیک نہیں ہوں گے کامیابی بھی نہیں ملے گی۔ اپنے حالات کا از سر نو جائزہ بھی لیں۔
برج اسد (سیارہ شمس)21جولائی سے 21اگست
آپ کی ایک عزت میں جو کمی ہوئی ہے۔ وہ آپ کے اپنے کردار کی وجہ سے ہے۔ اس وقت آپ کو چند دنوں تک خاموشی اختیار کرنی ہے اور اب سنجیدگی سے بھی چلنا ہوگا۔
برج سنبلہ ( سیارہ عطار د) 22اگست سے 22ستمبر
مخالفین ابھی تک اپنی سرگرمیوں میں لگے ہوئے ہیں۔ آپ کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے اگر ان کا دا لگ گیا تو آپ کے لئے بڑی مشکلات کھڑی ہو جائیں گی۔ زبان قابو میں رکھیں۔
برج میزان (سیارہ زہرہ ) 23ستمبر سے 22اکتوبر
اپنے لئے مشکلات مت بڑھائیں۔ سیدھے اور صاف راستے پر چلیں۔ مخالفین ان دنوں آپ کے پیچھے لگے ہوئے ہیں۔ آپ کو کسی مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔ اس بات کا خیال رہے۔
برج عقرب(سیارہ مریخ) 23اکتوبر سے 22نومبر
آپ کو کسی نہ کسی طرف سے مالی فائدہ ملنے کے واضح امکانات روشن ہیں اور جس بھی مسئلے کا شکار ہیں ان شااللہ اب تیزی سے اس میں سے نکلتے چلے جائیں گے۔
برج قوس (سیارہ مشتری)23نومبرسے 20دسمبر
آپ کو اپنے لئے اب کوئی اہم فیصلہ کرنا ہوگا۔ آپ جس راستے پر چل رہے ہیں۔ وہ ٹھیک نہیں ہے۔ اس طرح تو مسلسل نقصان میں رہیں گے۔ آج ہو سکے تو استخارہ کر لیں۔
برج جدی( سیارہ زحل) 21دسمبرسے 19جنوری
اندرون خانہ سازشیوں کا ایک جال آپ کے خلاف بنایا جا رہا ہے۔ آپ کے لئے اب بے حد سنبھل کر چلنے کی ضرورت ہے اور جوان اولاد والوں کو اپنے بچوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے۔
برج دلو( سیارہ زحل) 20جنوری سے 18فروری
آپ بدنظری جیسی کیفیت کا شکار ہیں اور آپ کے لئے اب اپنی نظر اتارنا اور صدقہ دینا بے حد ضروری ہے۔ اس وقت کسی پر اعتبار نہ کریں۔ کوئی اثرات میں بھی لا سکتا ہے۔
برج حوت (سیارہ مشتری)19فروری سے 20مارچ
روزگار میں ان شااللہ مسلسل بہتری آنے کا امکان ہے اور جس بھی مسئلے میں خرابیاں آ رہی تھیں وہ اب بہتر ہونا شروع ہو جائیں گی۔ آج کا دن آپ کو خاص سمت پر لے جا رہا ہے۔
40