66

آج کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل (سیارہ مریخ)21مارچ سے 20اپریل
آپ کافی دنوں سے خود کو بلا وجہ کی پریشانیوں میں لائے ہوئے ہیں اگر صرف آپ (حسبنا اللہ و نعیم الوکیل) کا ورد ہی 450 مرتبہ روزانہ کر لیا کریں تو ہر طرح کی ٹینشن سے دور رہیں گے۔
برج ثور (سیارہ زہرہ) 21اپریل سے 20مئی
صورتحال آپ کے حق میں ہے اور جس بات کا خوف محسوس کیا جا رہا تھا وہ ان شااللہ ختم ہو سکے گا اور ایک نئے کام کی آفر ملنے کا بھی واضح امکان موجود ہے۔
برج جوزہ (سیارہ عطارد)21مئی سے 20جون
آپ ایک دن ٹھیک رہتے ہیں اور پھر دوسرے دن پرانی باتوں کو لے کر پریشان ہو جاتے ہیں جب تک آپ اپنے دماغ سے فتور نہیں نکالیں گے کچھ حاصل نہیں ہو سکے گا خود فیصلہ کریں۔
برج سرطان (سیارہ چاند)21جون سے 20جولائی
صحت کا صدقہ دیں اور خاص خیال بھی رکھیں۔ دوسروں کی ٹینشن لے کر آپ کی صحت خراب ہو رہی ہے۔ اب ان معاملات سے نکلیں اور اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کا خیال ضروری ہے۔
برج اسد (سیارہ شمس)21جولائی سے 21اگست
جب زائچہ پوزیشن تبدیل کر رہا ہوتا ہے تو تھوڑا سا مشکل وقت لگتا ہے۔ آپ کے ساتھ ایسا ہی ہے بس تھوڑا سا صبر کر لیں پھر دو تین کے بعد صورتحال آپ کے حق میں ہونے کی امید ہے۔
برج سنبلہ ( سیارہ عطار د) 22اگست سے 22ستمبر
جب تک زحل زائچے میں موجود رہے گا بے حد محتاط اور صدقہ دے کر چلنے کا مشورہ ہے ان دنوں بلا وجہ کی پریشانیاں محسوس کی جا رہی ہیں اور سب اسی کی وجہ سے ہے۔
برج میزان (سیارہ زہرہ ) 23ستمبر سے 22اکتوبر
صورتحال بدستور آپ کے حق میں اچھی جا رہی ہے آپ اس سے پورا پورا فائدہ اٹھا لیں اور اپنے مقاصد کی جانب اللہ کا نام لے کر پیش قدمی کریں بڑا شاندار رہے گا۔
برج عقرب(سیارہ مریخ) 23اکتوبر سے 22نومبر
کسی بات کو سر پر سوار مت کریں جو بھی مسئلہ ہے وہ اب خودبخود ختم ہو جائے گا اور جن امور میں دشواریوں کا سامنا ہے اب ایک ایک یہ رکاوٹیں بھی دور ہوں گی۔
برج قوس (سیارہ مشتری)23نومبرسے 20دسمبر
آج اچھا دن ہے جس صبح سے آپ کو اچھی خبریں ملنا شروع ہو جائیں گی اور مخالفین کی جانب سے بھی آج سکون ہے۔ مگر ان سے دوری کا مشورہ بھی دیا جا رہا ہے۔
برج جدی( سیارہ زحل) 21دسمبرسے 19جنوری
پرانے معاملات دوبارہ ابھرنے کا اندیشہ ہے۔ آپ کو پوری طرح سے چوکنا رہنا ہے تاکہ یہ کسی بھی قسم کا نقصان نہ دے سکیں۔ اس وقت روز گار کا خانہ بھی توجہ مانگ رہا ہے۔
برج دلو( سیارہ زحل) 20جنوری سے 18فروری
حالات کے مطابق قدم اٹھائیں گے تو ٹھیک رہے گا اب ہر معاملے میں اپنی من مانی نہیں چلے گی جو لوگ عرصہ دراز سے ایک جگہ تھے اب وہ اس سے تبدیل ہوتے نظر آتے ہیں۔
برج حوت (سیارہ مشتری)19فروری سے 20مارچ
آپ اپنے دل کو قابو میں رکھیں یہ ان دنوں ضرورت سے زیادہ اوپن ہو رہا ہے اور ہاتھوں سے نکلا جا رہا ہے۔ آپ اس کی وجہ سے مشکل مںی آ سکتے ہیں اس بات کا خیال رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں