63

آج کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل (سیارہ مریخ)21مارچ سے 20اپریل
آپ مالی پوزیشن ان دنوں کافی کمزور ہے جس کی وجہ سے بہت سے معاملات میں مشکلات دکھائی دے رہی ہیں۔ لیکن آج صورتحال بہتری کی جانب چل نکلی ہے انتظار کریں۔
برج ثور (سیارہ زہرہ) 21اپریل سے 20مئی
جو بھی مسئلہ تنگ کر رہا ہے وہ عارضی ہے شام تک حل ہوتا نظر آتا ہے اور آپ کی ایک خواہش بھی پوری ہو سکتی ہے۔ آج کا دن اچھا ہے آپ کی پوزیشن تیزی بہتر ہو گی۔
برج جوزہ (سیارہ عطارد)21مئی سے 20جون
خانگی مسئلے سے نکل کر اب روز گار کی جانب توجہ دیں اس میں آپ کے لئے بہت کچھ بڑا ہوا ہے۔ آج کاروباری حضرات کے لئے خوشخبری ہے مزید سرمایہ کاری کر سکتے ہیں فائدہ ہوگا۔
برج سرطان (سیارہ چاند)21جون سے 20جولائی
ملازمت میں بہتری اور تبادلے کا امکان ہے ایک پرانے مسئلے سے نجات بھی حاصل ہو گی اور جس بھی طرف سے امید لگا رکھی تھی۔ اس کے پورے ہونے کا بھی امکان نظر آتا ہے۔
برج اسد (سیارہ شمس)21جولائی سے 21اگست
سستی اور لاپرواہی کو چھوڑ کر اب صرف اپنے روز گار پر توجہ دیں اس میں آپ کے لئے بہت کچھ ہے امید ہے کہ آپ کا اٹھایا گیا ہر قدم ان شااللہ زبردست بہتری ہی لائے گا۔
برج سنبلہ ( سیارہ عطار د) 22اگست سے 22ستمبر
آج بندش جیسی صورتحال کا سامنا ہے اس لئے اپنی نظر اتاریں اور اپنے معاملات کو بھی اچھی طرح چیک کر دیں۔ جہاں غلطی ہوئی ہے اس کی فوری طور پر اصلاح ضروری ہے۔
برج میزان (سیارہ زہرہ ) 23ستمبر سے 22اکتوبر
آج ایک بڑے کام میں عین موقع پر آکر رکاوٹ ملنے کا اندیشہ ہے۔ یہ کام ابھی چند دن آگے آئے گا۔ فی الحال روز مرہ کے کاموں میں دلچسپی لیں یہ ٹھیک چلتے رہیں گے۔
برج عقرب(سیارہ مریخ) 23اکتوبر سے 22نومبر
آج صحت کا صدقہ لازمی دیں اور کسی بھی ایسے کام میں ہاتھ مت ڈالیں جس میں تھوڑا سا بھی رسک ہو خود بھی دلی معاملات پر ہر صورت قابو رکھنے کی کوشش کریں۔
برج قوس (سیارہ مشتری)23نومبرسے 20دسمبر
آپ ضرورت سے زیادہ تیز چلنے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ خطرناک بات ہے آج وارننگ دی جا رہی ہے کہ جس قدر ممکن ہو اپنے معاملات فوری طور پر ٹھیک کر لیں تو بہتر ہے۔
برج جدی( سیارہ زحل) 21دسمبرسے 19جنوری
دوہری شخصیت بنا کر مت چلیں نقصان کا اندیشہ ہے اور اگر مستقبل کے حوالے سے کوئی قدم اٹھانا چاہتے ہیں تو ضرور اچھے فیصلے کریں۔ انشااللہ قسمت پوری طرح ساتھ ضرور دے گی۔
برج دلو( سیارہ زحل) 20جنوری سے 18فروری
روزگار کے حوالے سے قدرے ٹنشن محسوس ہو رہی ہے آپ سب کام چھوڑ کر فوری طور پر صرف اس طرف توجہ دیں ضروری ہے آج نظر رکھنے کی ضرورت ہے اولاد کے معاملات ہیں۔
برج حوت (سیارہ مشتری)19فروری سے 20مارچ
کچھ بدنظری کے اثرات دکھائی دے رہے ہیں۔ آپ کو آج نظر اتارنے اور راشن کی صورت میں صدقہ دینے کا مشورہ ہے۔ جو لوگ نیا کام شروع کرنا چاہتے ہیں وہ ابھی انتظار کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں