37

آج کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل (سیارہ مریخ)21مارچ سے 20اپریل
آپ کو ابھی تک ان لوگوں کا اندازہ ہی نہیں ہوا۔ جن لوگوں نے آپ کی زندگی میں بہت مشکلات پیدا کر دیں تھیں۔ آج فوری ان سے دور رہنے کا مشور ہے ورنہ۔
برج ثور (سیارہ زہرہ) 21اپریل سے 20مئی
پرانی باتیں اگر اب سامنے نا آئیں تو بہتر ہے آپ ان کو برداشت کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں اور آج کا دن کچھ غصے اور مایوسی والی کیفیت سے بھی گزر رہا ہے۔
برج جوزہ (سیارہ عطارد)21مئی سے 20جون
اللہ نے چاہا تو روز گار میں اب مسلسل بہتری کا سامنا رہے گا آپ جس کیفیت سے گزر رہے ہیں وہ اب بہتری کی جانب لے کر جائے گی اور آپ کے لئے نیا راستہ بن سکتا ہے۔
برج سرطان (سیارہ چاند)21جون سے 20جولائی
خود کو نارمل کریں جو ماضی میں ہو چکا ہے اب اس کو بدل تو نہیں سکتے مگر ذکر الہی سے خود کو سکون تو دے سکتے ہیں ابھی صدقہ بھی دے دیں تو بہتر ہے۔
برج اسد (سیارہ شمس)21جولائی سے 21اگست
آپ کے لئے روز گار کا جو سلسلہ بن نہیں رہا تھا اب صورتحال کچھ نئے انداز سے آپ کا ساتھ دے کر آپ کو ان شااللہ ہر مشکل سے نکال دے گی بس جلد بازی نہ کریں۔
برج سنبلہ ( سیارہ عطار د) 22اگست سے 22ستمبر
کچھ اضافی بوجھ اخراجات کا برداشت کرنا پڑے گا اور گھر میں جاری کشیدگی قدرے بڑھ سکتی ہے۔ غصے سے نہیں البتہ پیار سے معاملات حل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
برج میزان (سیارہ زہرہ ) 23ستمبر سے 22اکتوبر
اب خود کو بدلیں اور کچھ اہم فیصلے لے لیں زندگی کے حوالے سے تو بہتر ہے اب پرانے والے حالات نہیں رہے۔ آپ کو نئے انداز سے زندگی گزرنے کے لئے قدم تو اٹھانا ہے۔
برج عقرب(سیارہ مریخ) 23اکتوبر سے 22نومبر
جو لوگ کسی بھی پریشانی کو محسوس کر رہے ہیں میرے اللہ نے چاہا تو وہ جلد اس سے نکل جائیں گے اور آج ایک رکا ہوا کام بھی غیر متوقع انداز سے ہو سکتا ہے۔
برج قوس (سیارہ مشتری)23نومبرسے 20دسمبر
کسی بھی معاملے میں پڑنے کی ضرورت نہیں ہے بس اپنے کام سے کام رکھیں اور جائیداد کے امور میں خاص طور پر آپ نقصان میں جا سکتے ہیں ادھر توجہ دیں۔
برج جدی( سیارہ زحل) 21دسمبرسے 19جنوری
جن لوگوں نے نیا کام شروع کرنا ہے وہ کر سکتے ہیں اس وقت صورتحال بڑی اچھی ہے ان کو ان شااللہ فائدہ ہوگا اور کچھ راز بھی آپ کے سامنے آ سکتے ہیں۔
برج دلو( سیارہ زحل) 20جنوری سے 18فروری
آپ خود کو بے بس محسوس نہ کریں میرا اللہ ہے نا وہ ان شااللہ آپ کو مشکل سے نکال دے گا اور پریشانیاں بھاگ جائیں گی بس اب صبر کرنا ہے ہر معاملے میں۔
برج حوت (سیارہ مشتری)19فروری سے 20مارچ
جن لوگوں نے اپنے گھر میں خرابیاں دیکھی ہیں وہ تھوڑی حکمت عملی اختیار کریں اور کچھ معاملے میں توبہ کر کے اللہ پاک سے مدد لینا سب سے ضروری بھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں