آج کل کے بچے ہمیں اولڈ فیشنڈ کہتے ہیں، سعدیہ امام

لاہور (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سعدیہ امام کا کہنا ہے کہ آج کل کے بچے ہمیں اولڈ فیشنڈ کہتے ہیں۔نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں سینئر اداکارہ سعدیہ امام نے شرکت کی اور آج کل کے بچوں سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔سعدیہ امام نے آبدیدہ ہوتے کہا کہ کل تک لوگ ہم سے پوچھتے تھے کہ سعدیہ بتائیں کمبی نیشن کیسے کرنا ہے گفتگو کا انداز کیسے ہونا چاہیے، لفظوں کا چنا کیسا ہونا چاہیے آج بچے بڑے مزے سے کہتے ہیں آپ اولڈ فیشن ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ زندگی میں بہت سی چیزیں ایسی ہوتی ہیں کہ آپ کو لگتا ہے کہ معافی مانگ لینی چاہیے اور میں نے کوشش بھی کی ایسا نہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں