باکو (مانیٹرنگ ڈیسک)آذربائیجان نے ایران پر مسلط کردہ جنگ کے درمیان ایران کے لیے انسانی امداد کی ایک اور کھیپ روانہ کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 200ٹن امدادی پیکج میں 190ٹن غذائی مصنوعات، 7ٹن ادویات اور 3ٹن طبی سامان شامل ہے۔میڈیا رپورٹ میں بتایاگیاکہ یہ کھیپ آذربائیجان کے صدر الہام علییف کی ہدایت پر بھیجی گئی ہے تاکہ ہمسایہ اور دوست ایران کے لوگوں کی موجودہ ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔اس سے پہلے مارچ میں آذربائیجان نے ایران کو 10 ٹن آٹا، 6 ٹن چاول، 2.4 ٹن چینی، 4 ٹن سے زیادہ پانی اور تقریبا 600 کلو گرام چائے اور تقریبا 2 ٹن ادویات اور طبی سامان بھیجا ہے۔




