آرارہ کتوں نے چار سالہ بچے کو نوچ ڈالا

جڑانوالہ (نامہ نگار) آوارہ کتوں نے حملہ کرکے گھر کے باہر کھڑے 4 سالہ معصوم بچے کو زخمی کر دیا،شہریوں کا آورہ خونخوار کتوں کی تلفی مہم شروع کرنے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ و گرد و نواح میں آورہ خونخوار کتوں کی تلفی مہم سست روی کا شکار ہے آئے روز گلی محلوں اور بازاروں میں مٹر گشت کرتے آورہ خونخوار کتے بزرگ مرد/خواتین اور بچوں کو کاٹ کر زخمی کر رہے ہیں آورہ خونخوار کتوں نے شہریوں کا بازاروں سے گزرنا محال کر رکھا ہے گزشتہ روز چک نمبر 239 گ ب کا رہائشی 4 سالہ معصوم بچہ ابوذر گھر کے باہر کھڑا تھا کہ اسی دوران آوارہ خونخوار کتوں نے حملہ کرکے اسے زخمی کر دیا اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے بر وقت پہنچ کر زخمی ہونیوالے 4 سالہ ابوذر کو ابتدائی طبی امداد کے ہسپتال منتقل کیا شہریوں کا کہنا ہے کہ تحصیل انتظامیہ کی مبینہ چشم پوشی کے باعث آورہ خونخوار کتوں کی تلفی مہم سست روی کا شکار ہے شہریوں نے کمشنر،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگزیب سے اس گھمبیر صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں